بھٹکل ینگ اسٹار کی جانب سے غریب خاتون کے مکان کی مرمت؛ بارش سے منہدم ہوا تھا مکان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th September 2019, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 9/ستمبر (ایس او نیوز) گذشتہ ماہ  جالی میں ایک غریب خاتون مہرالنساء کا مکان موسلادھار بارش کے نتیجے میں  منہدم ہوگیا تھا اور  اُس کا کوئی پرسان حال نہ تھا،  جس کو دیکھتے ہوئے  بھٹکل مدینہ کالونی، محی الدین اسٹریٹ کا ایک فعال اور سرگرم   ادارہ   ینگ اسٹار ویلفئیر آرگنائزیشن نے خاتون کو سہارا فراہم  کیا ہے۔  ادارہ کے جنرل سکریٹری جناب ظہیر شیخ نے بتایا کہ   ینگ اسٹار کی جانب سے  گھر  کی چھت کی مرمت کی گئی ہے اور قریب 50 ہزار مالیت کا   شیڈ  ڈال کر  چھت  کو درست کیا گیا ہے،  انہوں نے بتایا کہ خاتون   ایک ماہ سے  مکان کی مرمت نہ ہونے کو لے کر بے حد پریشان تھی،   اور موسلادھار بارش کے چلتے  گھر میں ر ہنا ممکن نہیں تھا۔  مگر اب  ہم نے   چھت کو درست کرتے ہوئے  بارش کے پانی کو اندر داخل ہونے سے روک دیا  ہے۔ 

اس تعلق سے  ینگ اسٹار کی جانب سے  ایک دُعائیہ تقریب کا  انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور، جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ، جالی پنچایت کے سابق صدر آدم  پنمبور، سماجی کارکن مُنیر احمدسمیت ینگ اسٹار کے صدر مولانا کبیر، نائب صدر حافظ رفیق و دیگر ذمہ داران سُہیل کددری، اظہر، عاکف گوائی  و دیگر کافی لوگ موجود تھے۔

متاثرہ خاتون نے اس موقع پر  ینگ اسٹار کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور اُن  کے لئے ڈھیر ساری دُعائیں بھی دیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...