بھٹکل میں سمندری سیپی کھانے سے بیمار ہونے کا سلسلہ جاری : 100سے زائد لوگ بیمار ہونے پر تحصیلدار نے اسپتال پہنچ کر کیا معائنہ؛ عوام سے سیپیاں نہ کھانے میڈییکل آفسر کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2019, 6:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍فروری (ایس او نیوز) تعلقہ میں سمندری سیپی کے کھانے سے بیمار ہونےکا سلسلہ جاری رہنے سے عوام خوف و ہراس  میں مبتلا ہیں۔ اتوار کو تعلقہ میں 100سے زائد لوگ سیپی کھانے سے پھر بیمار ہو کر اسپتال میں داخل ہونے کا  واقعہ پیش آیا ہے۔

تعلقہ کے منکولی  میں  درگی نائک، تمو نائک، آشا نائک، کارگدے میں سویتا نائک، گوری نائک، لکشمی نائک، شرالی کے الویکوڑی میں درگپا نامی افراد بھٹکل سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں تو بقیہ شرالی کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں اسی طرح مرڈیشور کے بستی میں بھی کئی لوگ پرائیویٹ اسپتالوں  میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سیپی کا سالن کھانے کے بعد شام ہونے تک ہر کوئی قئے کرنے لگا، جس کے بعد ایک ساتھ کافی لوگ  اسپتالوں کا رخ کرنے سے تعلقہ بھر میں خوف وہراس کی لہر دو ڑگئی۔ بیماری کی اطلاع پاتے ہی بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر نے سرکاری اسپتال پہنچ کر بیمار زدہ لوگوں کی صحت کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سیپی کا سالن کھانے سے پیدا ہونے والے حالات کو دیکھتے ہوئے فی الحال سیپی کی فروخت کاری کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

گزشتہ ایک ہفتہ سے سمندری سیپی کا سالن کھا کر سینکڑوں لوگ بیمار ہوکر اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران  اتوار کی صبح باہر سے قریب 70تھیلے سمندری سیپی بھٹکل کی مچھلی مارکیٹ پہنچنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ یہ سیپیاں سے کہاں سے آئی ہیں ابھی تک یہ راز میں ہے ، افسران جانچ میں لگے ہوئے ہیں ، اس موقع پر میڈیکل آفسر نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ صحت عامہ کے پیش نظر اگلے کچھ دنوں تک  عوام سیپیاں نہ کھائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔