شرالی کے تٹی ہکل میں بھٹکل تعلقہ دسہرہ کھیل مقابلوں کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th September 2019, 7:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) صرف نصابی کتب ہی تعلیم نہیں ہے ۔ کھیل ک بغیر تعلیم مکمل نہیں ہونے کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں  ضلع پنچایت اور محکمہ کھیل اترکنڑا ، تعلقہ پنچایت بھٹکل ، تعلقہ یوتھ فیڈریشن بھٹکل ، شری درگاپرمشوری یوتھ سنگھ تٹی ہکل کے اشتراک سے شرالی ،تٹی ہکل میدان میں منعقدہ بھٹکل تعلقہ دسہرہ کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ تعلقہ پنچایت ممبر مالتی موہن دیواڑیگا نے بات کرتےہوئے دیہی علاقوں میں کھیل سہولیات کی قلت کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ شرالی گرام پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک، تعلقہ پنچایت افسر لکشمی نارائن سوامی ، بی ای اؤ منجی ، دیورایانایک، لکشمی نارائن نائک، رام چندر نائک، موہن نائک، کرشنا دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔ کھیل آفیسر ناگراج پٹگار نے استقبال کیاتو فزیکل ٹیچر گوپال نائک نے حلف کی خواندگی کرائی ۔ فزیکل ٹیچر ایس جی ہیگڈے نے شکریہ اداکیا۔ استاد چدانند نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...