بھٹکل:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ بھر میں گنیش اتسوا کے پانچویں دن جمعہ کی شام گنیش وسرجن پروگرام دھوم دھام سے اختتام کو پہنچا۔
تعلقہ کے چن پٹن ہنومنت مندر گنپتی، پرانے بس اسٹانڈکی آٹویونین کی گنپتی ، کے ایس آر ٹی سی گنپتی ، شہری پولس تھانہ گنپتی ، منڈلی کاگنیش، منکولی عوامی گنیش سمیت تعلقہ کےمختلف مقامات کے گنپتی کا آج وسرجن ہوا۔ وسرجن کے دوران بیانڈباجے ، بھجن ، نعرے وغیرہ لگائے گئے۔ آپسی رنگ لاتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا۔ بھٹکل شہری سطح پر وسرجن کے دوران ایک دو گھنٹوں کے لئے ٹرافک نظام بھی متاثرہوا۔ اے ایس پی نکھیل کی نگرانی و قیادت میں پولس انتظامات کئے گئے تھے۔