انکولہ میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق؛ دو زخمی؛ ایس ایس ایل سی امتحان دینے کاروار جانے کے دوران پیش آیا حادثہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st March 2019, 10:40 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/مارچ (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحان دینے کاروار جانے کے دوران بھٹکل کی ایک کار انکولہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کار پر سوار ایک نوجوان  جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ کمٹہ سے 25 کلو میٹر دور شیرور نیشنل ہائی وے  پر  آج جمعرات صبح قریب  7:30 بجے پیش آیا۔ مرنے والے طالب العلم کی شناخت بھٹکل قاضیا اسٹریٹ کے مولوی حافظ جلال الدین محمد  شماس گولٹے (21)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جامعہ اسلامیہ سے حافظ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمیت بھی مکمل کرنے کے بعد  وہ پرائیویٹ   طور پر ایس ایس ایل سی امتحان دینے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کار پر سوار کاروار امتحان سینٹر جارہا تھا۔ جناب اعجاز گولٹے کا اکلوتا فرزند  مولوی شماس بھٹکل مشما مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دے رہا تھا۔

موقع واردات  پر موجود بعض عینی شاہدین کے مطابق  کار متعلقہ مقام پر سڑک کنارے مٹی کے پہاڑ سے ٹکراتے ہوئے پلٹی کھا گئی تھی، جس کے نتیجے میں کار کی پچھلی سیٹ پر سوار حافظ شماس کا سر غالباً  کسی چیز سے ٹکراگیا  اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

کار پر سوار دیگر چار میں سے دو لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں جن کی شناخت  احمد اِیادابن مولوی ایس ایم ہاشم  ندوی  اور اسماعیل  برماور  ابن مرحوم مولانا اقبال برماورندوی  کی حیثیت سے کی گئی ہے جنہیں انکولہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پرائیویٹ طور پر ایس ایس ایل سی امتحان دینے بھٹکل سے 50 سے زائد طلبا کاروار روانہ ہوئے ہیں،  حادثہ کے فوری بعد موقع واردات پر پہنچے عفان بافقی  نے  ساحل آن لائن کو حادثہ کی اطلاع دیتے ہوئے  بتایا کہ  انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مجلس اصلاح و تنظیم کے  نائب صدر  عنایت اللہ شاہ بندری نے انکولہ اور کمٹہ میں موجود سماجی کارکنان سے رابطہ کرتے ہوئے اُنہیں بھٹکلی نوجوانوں  کی مدد کے لئے فوری طور پر روانہ کیا، اسی طرح بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور کی قیادت میں  محمد نصیف خلیفہ،   رئیس رکن الدین  سمیت سن شائین اسپورٹس سینٹر کے بھی  کافی  نوجوان  خبر ملتے ہی انکولہ کے لئے روانہ ہوگئے۔   انکولہ اور قریبی علاقوں کے سماجی کارکنان محمد رضوان، سید امتیاز، منظر حُسین ،  شکیل شیخ، نواز شیخ، عمران مُلا، ابراہیم و دیگر کافی لوگ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے پھر  سرکاری اسپتال پہنچ کربھی مکمل تعاون فراہم کیا۔

کار پر مزید دو لوگ سوار تھے جن کی شناخت احمد مواد ابن شاکر ماواڑ اور شہباز احمد سدی باپا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان میں سے شہباز جسے  معمولی چوٹیں آئی تھی،  امتحان دینے کاروار امتحان گاہ   روانہ ہوگیا ہے۔

مرحوم مولوی شماس کی میت انکولہ سرکاری اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد بھٹکل  لائی، بعد نماز عصر جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہزاروں لوگ جنازے میں شریک تھے۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔