بھٹکل: ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور کے ہاتھوں پولس کوارٹرس کا افتتاح :2025تک 100فی صد ہدف پورا کرنے کی ظاہر کی امید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th December 2023, 10:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) ریاستی حکومت کے ’پولس گرہہ‘(پولس رہائشی) منصوبے کے تحت بھٹکل ساگر روڈ کے پولس گراؤنڈ میں نوتعمیر شدہ محکمہ پولس کے 12 کوارٹرس کا ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔

افتتاح کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ آج پولس محکمہ کی جانب سے 12پولس کوارٹرس کا افتتاح کیاگیا ہے۔ قریب 3کروڑروپئے کی لاگت سے ان عمارتوں کی تعمیر کی گئی ہے۔پوری ریاست میں 46ہزار مکانات کی تعمیر ہوچکی ہے۔ اب تک 40فی صد مکانات کی تعمیر ہوئی ہے جب کہ ہمارا منصوبہ 100فی صد پولس عملہ کو مکانات فراہم کرنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ہدف ہم 2025تک ہم حاصل کرلیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تو  پولس عملہ مزید سنجید گی سے کام کرے گا۔

پولس محکمہ میں بین الاضلاع تبادلہ نہ کئے جانے پر پوچھے گئے ایک سوال کےجواب میں جی پرمیشور نے کہاکہ دیگر محکمہ جات اور پولس محکمہ میں فرق ہے۔ ہمارے محکمہ کی جانب سے عام تبادلے نہیں کئےجاتے ہیں ہمارے محکمہ کے کچھ اصول و ضوابط ہیں اسی کے مطابق تبادلے کئے جاتے ہیں ، ضروری اور لازمی ہوا تو ہی ہمارے ہاں بین الاضلاع تبادلے ہوتے ہیں ورنہ عام طورپر ہمارے محکمہ میں تبادلے نہیں کئے جاتے۔ اس دوران جب ایک صحافی نے بھٹکل کو حساس کہتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں اور چک پوسٹوں کی کارکردگی پر سوال اٹھایا تو وزیر داخلہ نے ٹوکتے ہوئےکہاکہ بھٹکل کو حساس کس نےکہا، میں نے تو کہا، کیوں خوامخواہ باتیں بنائی جاتی ہیں۔ جہاں تک سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری اور چک پوسٹ کا معاملہ ہے، انہیں جلد حل کرلیاجائےگا۔ جدید ٹکنالوجی کے مطابق پوری ریاست کے ہر ایک پولس تھانےکو ترقی دیتے ہوئے ریاستی  سطح پر ایک مرکز کے ذریعے اس کی مانیٹریننگ کی جائے گی۔

مارل پولسنگ کے متعلق پوچھے گئے سوال پر جی پرمیشور نے کہاکہ  مارل پولسنگ  کو ختم کرنے کے لئے ہم نے دکشن کنڑا ضلع میں خصوصی اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ ضرورت ہوئی تو یہاں بھی ایک اسکواڈ بنایا جائے گا۔ ہماری ضلع پولس بہت ہی چوکس اور چوکنا ہے وہ  اس معاملے میں سخت کارروائی کرنےکی اہل ہے، اس سلسلےمیں جو بھی ہدایات ہیں وہ ہم نے انہیں دی ہیں۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر منکال وئیدیا، ضلع کی ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر ، ایس پی وشنووردھن سمیت دیگر آفسران اور اہل کار موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔