بھٹکل ایس ایس ایل سی نتائج؛ 85.91 فیصد طلبہ کامیاب؛ چھ اسکولوں نے حاصل کئے سو فیصد نتائج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2022, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  19 مئی (ایس او نیوز)   اس بار ایس ایس ایل سی  میں بھٹکل تعلقہ کی کامیابی کا اوسط 85.91 فیصد درج کیا گیا  جبکہ تین سرکاری اسکولوں سمیت   تعلقہ کے چھ اسکولوں نے سو فیصد نتائج درج  کئے، ہر بار کی طرح اس بار بھی   لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں  کا پرفارمینس کافی بہتر رہا اور سرکاری اسکولوں نے بھی شاندار کامیابی درج کرائی۔افسوس کی بات یہ رہی  کہ   اس بار کوئی بھی مسلم اسکول سو فیصد نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

بھٹکل تعلقہ سے اس بار 2172 طلبہ میٹرک امتحان میں شریک ہوئے  تھے جس میں 1866 طلبہ کامیاب رہے۔   لڑکوں کی کامیابی کی شرح  76.08  فیصد اور لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 94.88 فیصد درج کی گئی۔

اس بار جن چھ اسکولوں نے سوفیصد نتائج درج کئے ہیں،  اُن میں تین سرکاری اسکول  گورٹے ہائی اسکول،  کتور رانی  چنّما رہائشی اسکول پوروگہ اور  مُرارجی دیسائی رہائشی اسکول، ماولّی ، مرڈیشور  اور تین پرائیویٹ اسکول  ودیابھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول، بندرروڈ،  سدھارتھا ہائی اسکول شرالی اور آر این ایس ہائی اسکول مرڈیشور شامل ہیں۔

بھٹکل تعلقہ میں اس بار سب سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والی طالبہ کتور رانی چنما رہائشی ہائی اسکول ، پورورگہ کی  ہرشیتا وشنو نائک رہی جنہوں نے 625 میں 624 مارکس حاصل کئے، دوسرے نمبر پر اسی اسکول کی جیویتا منجوناتھ نائک  رہی جس نے  625 میں 623 مارکس حاصل کئے، جبکہ تعلقہ بھر میں تیسرے نمبر پر نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول مرڈیشور  کی طالبہ ایفاء جُکّا بنت محمد فتح اللہ جُکّا رہی جس نے 622 مارکس حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی۔622 مارکس حاصل کرکے تیسرا رینک پانے والوں میں   آر این  شٹی ودیانیکیتن  انگلش اسکول مرڈیشور کے طالب  علم آکاش دنیش شیٹ  بھی شامل ہیں ، جبکہ ودھیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول بندرروڈ کی نائنا شریدھر پائی نے 621 مارکس حاصل کرکے چوتھے نمبر پر اورسرکاری ہائی اسکول بیلکے  کے   سوجن کرشنا نائک نے 620 مارکس حاصل کرکے تعلقہ میں پانچواں رینک حاصل کیا۔ بتاتے چلیں کہ پہلے پانچ  نام انگریزی میڈیم کے ہیں جبکہ چھٹواں نام یعنی  پانچویں  رینک  سے  کامیاب ہونے والا طالب علم سوجن کرشنا نائک کنڑا میڈیم سے کامیاب ہوا ہے۔  اس طرح کنڑا میڈیم کی بات کریں تو اس  میں ٹاپ کرنے والا طالب علم  بھی سوجن کرشنا نائک رہا۔

تعلقہ میں اُردو میڈیم میں ٹاپ کرنے والی طالبہ  نوائط کالونی سرکاری ہائی اسکول کی طالبہ ثانیہ بنت حمزہ رہی جس نے  579 مارکس حاصل کئے، جبکہ اُردو میڈیم میں دوسرے نمبر پر آنے والی طالبہ  انجمن گرلز ہائی اسکول، بستی روڈ کی رہی  جس کا نام ضمیرہ بانو بنت محمد سلیم  ہے، اس نے 578 مارکس حاصل کئے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ اس بار  ٹاپ  ٹین میں صرف دو مسلم نام ہیں، جن میں ایک طالبہ ایفا جُکّا  تھرڈ رینک سے کامیاب ہوئی ہیں جبکہ آنند آشرم  کانوینٹ اسکول کے محمد نوح محمد اعیراف ابو حُسینا نے 617 مارکس حاصل کرتے ہوئے آٹھواں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔