بھٹکل سدھارتھ ڈگری کالج نے  جے ای ای مین میں  درج کئے بہترین نتائج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2020, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)ملک کے مشہور  انجنئیر نگ کی درسگاہیں جیسے آئی آئی ٹی اور انڈین اسکول آف مائنس(آئی ایس ایم ) میں داخلے کے لئے ملکی سطح پر منعقد ہونےو الے قومی داخلہ ٹسٹ جے ای ای (جوائنٹ انٹرنس ایگزام) مین میں بھٹکل تعلقہ کی سدھارتھ ڈگری کالج کے 30سے زائد طلبا اہلیتی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کئے ہیں۔

کالج کے 10سے زائد طلبا 90فی صد سے زائد نمبرات حاصل کرتےہوئے جے ای ای میں داخلہ حاصل کیاہے۔ جن میں ابھشیک این این 98فی صد، ابھشیک وی نائک 98فی صد ، جئے دیپ پربھو 95فی صد، آدرش ایس نائک 94فی صد، پرسنا نائک 94فی صد، اشونی 93،پرشانت نائک 90،ساگر ایس نائک89اور پنڈلک نایک 89فی صد سے کامیابی حاصل کئے ہیں۔ داخلہ ٹسٹ کامیاب سبھی طلبا کو انتظامیہ صدر کیاپٹن کے آر نائک اور ممبران ، کالج پرنسپال ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکبادی دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...