بھٹکل:کچے اور سوکھے کچرے کی الگ الگ ذخیرہ اندوزی : تحصیل افسران اور عملے کا معائنہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2017, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/ستمبر (ایس اؤنیوز)شہری حدود میں کچرانکاسی مرکز پر تحصیل انسپکٹر اور ولیج اکاؤنٹنٹ ہر دن حاضر رہ ک رکچرانکاسی کرنےو الی سواری کا معائنہ کرنے کے علاوہ کچااور سوکھا کچرا الگ الگ جمع کئے جانےکے متعلق رپورٹ مانگتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے 14ستمبر کو حکم جاری کیا تھا۔ جس کے تحت پیر کو بھٹکل حدود کے تعلقہ تحصیل انسپکٹر کے راجو اور ولیج اکاؤنٹنٹ کے شمبھو نے کچرانکاسی مرکز پہنچ کر معائنہ کیا۔

ضلع کے تمام شہری مقامی انتظامیہ لازمی طورپر گھر گھر سے کچا اور سوکھا کچرا الگ الگ حاصل کرے ۔ اور اس سلسلے میں کچرانکاسی مرکز پہنچ کر تحصیل افسرا ور ولیج اکاؤنٹنٹ کوصبح 7بجے سے 12بجے تک اور دوپہر میں 3بجے سے 7بجے تک معائنہ کرنے کی ڈپٹی کمشنر نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ جس کے تحت پیر کو بھٹکل تحصیل افسراور ولیج اکاؤنٹنٹ نے کچرانکاسی پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے کچرا جمع کرنے والے ملازمین کو کچا اور سوکھا کچرا الگ الگ جمع کرنے کے سلسلے میں مناسب رہنمائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔