بھٹکل کے قریب ولکی جامعہ سیدناعمر ؓفاروق میں سالانہ کھیل مقابلے؛ اول، دوم و سوم آنے والوں کو انعامات کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2024, 3:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

  ولکی  10/جنوری (ایس او نیوز/مختار احمد فخرو ولکوی ) سنیچر اور اتوار مورخہ٢٣ /٢٤ جمادی الثانی ١٤٤٥ھ مطابق7اور 8 جنوری 2024ءکو  ادارةالتعلیم ولکی کے زیر اہتمام  گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعلى و نمایاں  پیمانے پر طلباء جامعہ کے لئے  36 مختلف کھیلوں    کا  انعقاد کیا گیا تھا جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے شائقین کے لئے خوب  محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا۔

 سنیچر دوپہر 2:45 بجے عبد النافع فضل الرحمن ھگلواڑی کی تلاوت قرآن   اور  طلباء کی اجتمای دعا سے ساتھ  جلسہ کا آغاز ہوا۔ معاویہ ابن سلطان فخرو نے  کنڑی زبان میں نظم سنا کر سامعین کو محظوظ کیا، بعد  میں کھیل کی شروعات ذمہ داران "ادارہ" و گاؤں کے بزرگ حضرات سے کی گئی۔

 اجتماعی کھیل کے لئے طلباء کی تین جماعتیں (Team's)   صلاح الدین ایوبی،محمد بن قاسم اور ٹیپو سلطان شہید کے نام سےبنائی  گئ تھی ،  طلباءجامعہ عمر کو مختلف رنگوں کے لباس مختلف ٹولیوں یا گروپس کو پہنا کر میدان میں اتارا گیا تھا' انواع  واقسام  کے نئے پرانے کھیل دکھا کر طلباء جامعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔  کھیلوں میں طلباء نے اپنی پوری دلچسپی و چستی و ہمت و بہادری کا خوب مظاہرہ کیا۔

دوران کھیل نوجوانان ولکی خاص کر اصلاح اسپورٹس کے نوجوانوں نے میدان میں ڈٹ کر بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔  ادارہ کے فعال اراکین  اور ہمدرد مختار غیب افراز ھگلواڑی  محمد حسین منا،مناظر جدہ،اشفاق جدہ،رفیق جدہ محمد حسین منا،وسیم قاضی،آصف بونگیا،جعفرقاضی اور منیب ملا،توفیق شیخ ،احمد ملا و عمیر سدی باپا،حسان ھگلواڑی،عمار داولجی،شبیر داولجی،حنیف داولجی شارق داولجی،جاوید،طفیل جدہ،محمد رفیق جدہ  صادق پوٹلی نے اپبے  شوق و جذبے سے سر شرشار اور محنت و لگن  سے  دو  دن تک اساتذہ جامعہ  کے ساتھ طلباء کی رہبری و حوصلہ افزائ کی، بعضوں نے رفیری کا  کردار  بھی ادا  کیا' کومینٹری سیٹ پر ایک اور فعال رکن مصدق ھلدی پور  نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین کا دل جیت کر انعامات بھی حاصل کئے۔ 

مغرب بعد جلسہ عام منعقد ہوا ' معوٓذابن مختار فخرو کی تلاوت قرآن  کے بعد صدر مدرس مولوی فیض احمد ندوی نے اپنے خیالات و تاثرات کے ساتھ جلسہ کو آگے بڑھایا بعدمختلف افراد کے مختصرا تأثرات کے بعد مولانا علی ندوی کی نظامت، بیان و تاثرات اور مختار احمد فخرو اور احمد سکری کے تاثرات و خصوصی گزارشات و اعلانات کے بعد مولوی شہنواز ندوی نے نظامت سنبھالی بعد  میں امتیازی کامیابی پانے والے طلباء کو خصوصی انعامات و تمغاتِ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوسرے دن  اختتامی جلسہ  اورتقسیم  انعامات کے لئے وقف رہا،جس میں مہمان خصوصی کے طور پرحنیف آدم ھلدی پور ، اور ایس وی  ہائی اسکول ولکی کولگیدے کے ہیڈ ماسٹر شانمکھ موجود تھے۔

تقریب میں اساتذہ جامعہ کی محنت و لگن کو دیکھ کر ذمہ داران ادارہ کی طرف سے انہیں بھی  تمغہ امتیاز سمیت خصوصی انعامات  سے نوازا گیا۔پہلے دن   جلسہ کی صدارت جماعت المسلمین کے نائب صدرجناب داولجی محی الدین صاحب نے کی، جبکہ دوسرے دن جماعت المسلمین  ولکی کے صدر جناب خالد ملا صاحب نے صدارت کی  ذمہ داری سنبھالی۔جماعت کے  اول دوم جنرل سیکریٹری جناب انصاری پوٹلی و جناب سلیم ملا صاحبان  پروگرام میں  آخر تک اسٹیج پر موجود رہے۔  آخر میں عابدین پوٹلی کی نمایاں و بے لوث خدمات پر انہیں بھی تمغہ امتیاز و خصوصی انعام سے  نوازا گیا۔ اختتام  پر کلمات تشکر ادارہ کے بنیادی رکن حسن فخرو صاحب نے ادا کئے اور دعا  پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ 

ہوناور تعلقہ کا ولکی قصبہ بھٹکل سے قریب 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے،یہاں دو دہائیوں سے  لڑکیوں کے لئے مدرسہ فاطمۃ الزھرا اور لڑکوں کے لئے  جامعہ سیدنا عمر فاروق میں  تعلیم کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔  اب تک ان دو مدرسوں سے  55 طالبات عالمیت   کی اور13 لڑکے حافظ قران کی سند حاصل کرچکے ہیں۔ چونکہ لڑکوں کی تعلیم کے لئے    یہاں مستقل عمارت  نہیں ہے،  مسجد کی عمارت کے بالائی حصہ میں  تعلیم دی جارہی ہے۔ ان مدرسوں میں  صرف ولکی سے ہی نہیں بلکہ پڑوسی قصبوں  سڑلگی،  گیرسوپا اور ہلدی پور وغیرہ سے بھی بچے دینی تعلیم  حاصل کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔