بھٹکل انجمن پی یو اور ڈگری کالج کے حصارمیں نوتعمیرشدہ سڑکوں کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2021, 5:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یو کالج اور ڈگری کالج کے حصار میں نوتعمیر شدہ سڑکوں کا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل اور ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری کےہاتھوں فیتہ کاٹتے ہوئے افتتاح عمل میں آیا۔

افتتاح کے موقع پر انجمن کےجنرل سکریٹری صدیق اسماعیل نے بتایا کہ انجمن ، اپنے خیر خواہوں کے تعاون سے تعلیمی ماحول کو فروغ دے رہی ہے۔ تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو خوبصورت بنانے اور سڑکوں  کی تعمیر کا  کام  بھی جاری ہے۔کالج کی عمارت میں رنگ اور ٹائلس بچھانے کے لئے جہاں ڈاکٹر اسماعیل قاضیاء  کا تعاون رہا وہیں  آج ہم نے جس روڈ کا افتتاح کیاہےاس میں ابراہیم قاضیا کا خاصہ تعاون حاصل رہاہے ۔ اس موقع پر انجمن کی جانب سے دونوں حضرات کے ساتھ سبھی خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 پی یوکالج پرنسپال  پروفیسرمحمد یوسف کولا نے  بتایا کہ پی یو کالج عمارت کورنگ لگانے  اور ٹائلس بچھاکر تزئین کرنے کے بعد ایک چھوٹا سا خوبصورت باغ بھی سجایاگیا ہے۔ پی یو اور ڈگری کالجوں کو مزید خوبصورت بنانے کےلئے سڑکوں کی تعمیر نو کا کام شروع کیاگیاتھا ۔ الحمد للہ اس کی تکمیل پر یہ مختصر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس پر ہم سبھی عطیہ کنندگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر کالج بورڈ سکریٹر ی ڈاکٹر سید سلیم ، ڈگری کالج پرنسپال مشتاق شیخ اور پی یوکالج کے اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔  

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...