بھٹکل عیدگاہ میں کل ادا کی جائے گی عیدالفطر کی نماز؛ تیاریاں زوروں پر جاری؛ اس بار عیدگاہ میں کیا ہے خاص، دیکھئے مکمل رپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2019, 3:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/جون (ایس او نیوز) انشاء اللہ کل 5/جون بروز بدھ کو بھٹکل عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی جس کے لئے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں ۔ عیدگاہ کی صفائی ستھرائی کے ساتھ  ساتھ باہر  نمازیوں کو حسب سابق   قبلہ کا رُخ معلوم ہونے کے لئے  مارکنگ کا کام   ہورہا ہے۔

اس بار کیا ہے خاص ؟:  اس بار پہلی مرتبہ  عیدگاہ کے اندر جانے والوں کے لئے چپل اور شوز رکھنے خصوصی انتظام کیا گیا ہے، عیدگاہ کی اندرونی دیوار سے متصل چپلوں کا لمبا ریگ تعمیر کیا گیا ہے، جہاں  ہر خانے میں نمبر ڈالے گئے ہیں۔

عیدگاہ انتظام کمیٹی کے سرگرم رکن جناب جان عبدالرحمن نے بتایا کہ  نماز کے لئے عیدگاہ  کے اندر  داخل ہونے سے پہلے  ہی  گیٹ کے باہر  ہر نمازی کے ہاتھ میں   پلاسٹک بیگ تھما دئے جائیں گے، جس میں چپل محفوظ رکھ کر  اُسے عیدگاہ کے اندر موجود چپلوں کے  ریک میں  رکھا  جاسکے گا، لیکن  چپل  رکھنے والوں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی چپل رکھے ہوئے  خانے کا نمبر ذہن نشین کرلیں۔

اسی طرح جن لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھنے  کی مجبوری ہے، اُن کے لئے آخری صف پر  بینچ بنائے گئے ہیں،  جہاں پر بیٹھ کر وہ نماز پڑھ سکیں گے۔ بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں  عیدگاہ کی دیوار سے لگے ہوئے  ریک پر بھی  بیٹھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

ویسے تو عیدگاہ کے اندر ماربل  بچھائے گئے ہیں، مگر نمازیوں کو مصلیٰ لے کر جانا ضروری ہوگا کیونکہ بھٹکل میں پانی کی شدید قلت   ہونے کی وجہ سے  عیدگاہ کے اندر زائد پانی کا استعمال  کرکے ماربل کی زائد  صفائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

عیدگاہ  چھوٹا،  اسکول میدان میں بھی  نماز پڑھنے کی سہولت:  چونکہ بھٹکل میں  مسلمانوں کی آبادی کافی بڑھ چکی ہے اس لئے عیدگاہ کے اندر  اگر پانچ ہزار لوگ نماز پڑھ سکیں گے تو باہر دس سے پندرہ  ہزار  لوگوں کو نماز پڑھنا ہوگا۔ نمازیوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے  نیو انگلش اسکول کے میدان میں بھی نماز پڑھنے کی جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جس کے لئے اسکول انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسکول کی گیٹ کو نمازیوں کے کھول دیں۔ اسکول کے پیچھے  وسیع و عریض میدان ہے، جہاں کم و بیش پانچ ہزار سے زائد  لوگ  نماز پڑھ سکیں گے۔  لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ عیدگاہ  میں جگہ  فُل ہوتے ہی بندر روڈ کے  گیٹ سے  نیو انگلش اسکول کمپاونڈ میں   داخل ہوکر اسکول کے پیچھے   میدان میں چلے  جائیں۔ جہاں قبلہ کی مارکنگ بھی کی جارہی ہے۔

پارکنگ کی سہولت:   عیدگاہ سے   آسیہ اسپتال کی طرف نیچے  جانے والے  سونارکیری روڈ پر  کنڑا اسکول کے میدان میں پارکنگ  کی سہولت کی گئی ہے، جہاں سواریوں کو پارک کیا جاسکتا  ہے۔

بندر روڈ پر نماز پڑھنے والے توجہ دیں:   عید کی نماز کے موقع پر دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ بندر روڈ پر نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں، اکثر لوگ امام سے بھی آگے  والی صف پر چلے جاتے ہیں، اور امام سے آگے کھڑے ہونے  کی صورت میں نماز  ہی ادا نہیں ہوتی۔ عیدگاہ انتظام کمیٹی کی طرف سے ہمیشہ  بندر روڈ پر  قبلہ کی نشاندہی کے لئے  مارکنگ  ڈالی جاتی ہے، مگر  لوگ اُس لائن سے بھی آگے  نکل کر کھڑے ہوجاتے ہیں، جس سے اُن کی نماز نہیں ہوتی۔  عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ  مارکنگ  کے اندر ہی رہ کر نماز پڑھیں اور نشاندہی کی گئی  جگہ  سے آگے کوئی نئی  صف نہ بنائیں۔

عیدگاہ کے باہر کمپاونڈ میں بھی قبلہ کی مارکنگ:   عیدگاہ کے باہر کمپاونڈ میں  جو  بلاک ٹائلس بچھائی گئی ہے، اُن ٹائلس کے ذریعے   بھی قبلہ کی مارکنگ  کی گئی ہے، باریک بینی سے دیکھنے پر پتہ  چلے گا کہ  قبلہ کو  ذہن میں رکھ کر ہی بلاک ٹائلس کا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔

آسمان آبرآلود:   کل پیر اور آج منگل پورا دن آسمان آبر آلود رہا لیکن ہلکی سی بھی بارش نہیں ہوئی، البتہ پڑوسی علاقہ مینگلور میں پیر اور منگل کو   ہلکی بونداباری ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ کل نماز کے موقع پر بھی بھٹکل میں بارش نہیں ہوگی۔ لیکن اگر عین موقع پر بارش کے آثار نظر آتے ہیں تو پھربھٹکل کی تمام جامع مساجد میں  عید کی نماز پڑھنے   کے انتظامات   مکمل کرلئے گئے ہیں۔

عیدگاہ میں آٹھ بجے ہوگی نماز:  بھٹکل عیدگاہ میں صبح ٹھیک آٹھ بجے  نماز شروع ہوگی، جبکہ جامع مسجد سے صبح 7:30 بجے جلوس نکلے گا۔ جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی عیدگاہ میں نماز عید کی دوگانہ پڑھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...