بھٹکل:خود سوزی سے ہلا ک ہوئے رام چندر نائک کے خاندان کو 1لاکھ روپئے کی امداد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd February 2018, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ فروری (ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کو لے کر ہوئے احتجاج کے دوران خود سوزی سے ہلاک ہوئے آسارکیری کے مکین رام چندرنائک کے خاندان کو بی جے پی کی طرف سے 1لاکھ روپئے کی امداد دی گئی ۔

بھٹکل کے دورے پر آئے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے رام چندر نائک کے گھر پہنچ کر انہیں یہ امداد ی سونپی۔ اس موقع پرسابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، پرمیشور دیواڑیگا، سنیل بی نائک، کرشنا نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، موہن نائک، رام چندرنائک، داس نائک، پرمود جوشی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔