کورونا وباء سے لڑنے آج ریاست گیر سطح پرمنایا گیا ماسک ڈے، بھٹکل میں بھی نکالی گئی عوامی بیداری کی ریلی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th June 2020, 8:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل18/جون (ایس او نیوز) کورونا سے لڑنے اور عوام میں کورونا سے بچنے کی تدابیر کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے آج جمعرات کو ریاست گیر سطح پر  ماسک ڈے منایا گیا جس میں وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے  بنگلور ودھان سودھا سے کبن پارک تک عوامی بیداری ریلی نکالی اور کورونا سے محفوظ رہنے ماسک پہننے پر زور دیا۔

ریاستی حکومت کی ہدایت پر آج بھٹکل میں بھی ماسک ڈے منایا گیا اور ایک طرف جالی پٹن پنچایت میں عوامی بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا وہیں ٹاون میونسپالٹی کی جانب سے بھی  ماسک ڈے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

ضلع اُترکنڑا کے کاروار میں ایک طرف  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ماسک ڈے  ریلی کو  گرین سگنل دیا اور عوام کو ماسک پہننے پر زور دیا تو وہیں  جالی پٹن پنچایت کے چیف آفسر   وینو گوپال شاستری کی قیادت میں مدینہ کالونی محی الدین اسٹریٹ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مائک کے ذریعے عوام کو ہدایات دی گئیں کہ وہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں،  سوشیل ڈسٹنسنگ کا پاس و لحاظ رکھیں  اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوتے رہیں۔   مائک پر کنڑا اور اُردو میں اس بات کابھی اعلان کیا گیا کہ  ماسک نہ پہننے پر پہلی بار پکڑے جانے پر سو روپیہ اور  دوسری مرتبہ بغیر ماسک پہننے پر دو سو روپیہ، اسی طرح سوشل ڈسٹنسنگ کا پالن نہ کرنے پر پہلی مرتبہ 500 روپیہ اور  دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر ایک ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جالی پنچایت کے چیف آفسر وینوگوپال شاستری نے بتایا کہ  بھٹکل میں کوویڈ۔19 پر ایک حد تک قابو پانے میں بھٹکل کے عوام نے انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے، ہمیں اُمید ہے کہ عوام آئندہ بھی تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن مزید کٹھن ہیں لیکن عوام اگر کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل کریں تو  کورونا سے لڑنا ممکن ہے۔

جالی پٹن پنچایت کی طرف سے باقاعدہ عوامی بیداری ریلی نکال کر عوام کو تاکید کی گئی کہ وہ چہرے پر ماسک پہن کرہی  باہر نکلیں، اُدھر  بھٹکل تحصیلدار دفتر اور میونسپالٹی میں بھی ماسک ڈے منائے جانے کی خبر ملی ہے۔ ضلع اُتر کنڑا سمیت پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی ماسک ڈے کے موقع پر  عوامی بیداری کے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...