بھٹکل علاقے میں قانونی نظام میں بہتری میری پہلی ترجیح ہوگی : بھٹکل کے نئے اے ایس پی نکھیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2019, 9:22 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل زون میں قانونی نظام کو برقرار رکھتےہوئے اس کو مزید بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام کرنا میری پہلی ترجیح ہوگی، یہ بات بھٹکل کے نئے اے ایس پی نکھیل بی نے بتای۔

وہ بھٹکل سب ڈویژن میں اپنے عہدے کا چارج لینےکے بعد ساحل آن لائن سے بات کررہے تھے انہوں نے کہاکہ بھٹکل زون کے ہوناور سمیت مختلف پولس تھانوں کا دورہ کرچکا ہوں۔ علاقے میں قومی شاہراہ کی تعمیرکاکام جاری ہے، یہاں زیادہ تر ٹرافک نظام کا مسئلہ ہونے کی اطلاع ہے، سنئیر اور جونئیر افسران کے تعاون سے مسئلہ کا حل نکالنےکی کوشش کرونگا۔ اس سلسلےمیں عوام سے تعاون کرنےکی اپیل کی ۔ ڈاونگیرہ سے تعلق رکھنے والے نکھیل 2017بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ اپنے پروبیشنری مدت کے دوران  رائچور میں خدمات انجام دیتےہوئے جوے بازی اور ریت سپلائی پر روک لگانے میں کامیاب ہونےپر ان کی ستائش کی گئی تھی ۔ اور گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بھی بہتر خدمات انجام دیتےہوئے اپنے اعلیٰ افسران کی طرف سے ستائشی سند حاصل کرچکے  ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...