بھٹکل انجمن وفد کی ممبئی آمد پر بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کا استقبالیہ جلسہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2019, 7:34 PM | ساحلی خبریں |

ممبئی 26/اکتوبر (ایس او نیوز)  انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ذمہ داران کی ممبئی آمد  پر بھٹکل مسلم جماعت ممبئی نے  ایک استقبالیہ  جلسہ کا انعقاد کیا جس میں انجمن کے ذمہ داران نے اپنی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے  جماعت  کے ممبران سے تعاون کی درخواست کی۔

انجمن کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے  انجمن حامئی مسلمین  کا تعارف پیش کرتے ہوئے  قوم و ملت کو دی  جانے والی تعلیمی خدمات  پر تفصیلی رپورٹ  پیش کی اور بتایا کہ کس طرح آج انجمن کے طلبا تعلیمی میدان میں قوم و ملت کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انجمن کالج سے فارغ طلبا مختلف  میدانوں میں  یونیورسٹی بلیو کا خطاب حاصل کررہے ہیں، ہر سال طالبات  یونیورسٹی رینک لے رہی ہیں، امسال بھی انجمن ویمن کالج کی طالبہ پوری یونیورسٹی میں اول رینک  حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انجمن انجینرنگ کالج کا  ایک طالب العلم   14 گولڈ میڈل حاصل کرکے  کرناٹک میں ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ اس موقع پرانجمن وفد میں شامل  جناب محی الدین رکن الدین ، جناب ایس جے سید  ہاشم  اور جناب عبدالسمیع کولا   نے بھی انجمن کی خدمات  پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے  اور  تمام اراکین جماعت سے انجمن سے جڑے رہنے اور انجمن کو مضبوط کرنے  اپنی جانب سے ہرممکن تعاون دینے  کی درخواست کی ساتھ ساتھ بھٹکل قیام کےدوران انجمن میں حاضری دینے کی بھی   درخواست کی۔

جلسہ میں ممبران کے لئے سوالات کا بھی موقع فراہم کیا گیا تھا  جس کے اطمینان بخش جوابات دئے گئے۔ 

 جلسہ کی شروعات مولوی عبدالمغیث کیپا ندوی  کی تلاوت سے ہوئی،  شکیل کھروری صاحب نے اپنی مترنم آواز میں نعت پاک پیش کی،  بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے جنرل سیکرٹری جناب قمر موٹیا نے مہمانوں کا استقبال کیا، بعد میں مہمانوں کی گل پوشی بھی کی گئی،  مولوی علی رضا یس یم کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...