بھٹکل موٹیا گوٹس فارم کے مالک محمد ارسلان موٹیا کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th October 2021, 8:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)باگلکوٹ ضلع کے مہالنگپور نامی صنعتی و کسانوں کے شہر میں گوٹس فارم مالکان کےلئے منعقدہ گوٹس فارم ماڈرن ٹکنک ورکشاپ میں کورونا لاک ڈاؤ ن میں ریاست بھر کے گوٹس فارم مالکان کی پریشانی اور تکالیف کو دور کرتے ہوئے   انہیں دوبارہ پیشے سے وابستہ کرنےمیں مدد اور رہنما ئی کرنے والے بھٹکل کے موٹیا گوٹس فارم کے مالک محمدارسلان محمد انصار موٹیا کی شال پوشی کرتےہوئے تہنیت کی گئی۔

باگلکوٹ  کے ایک باغ میں ملن گوٹس فارم ، سداشیوگوٹس فارم اور موٹیا گوٹس فارم بھٹکل کے اشتراک سے اس  ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا تھا۔ ریاستی وزیر برائے آب پاشی گووند کارجول نے گوٹس فارم ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ باگلکوٹ حلقہ کے رکن پارلیمان پی سی گدی گوڈر نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ تیردال حلقہ کے رکن اسمبلی سدو سودی نے صدارت کی۔ ملن گوٹس فارم کے مالک بخشی صاحب یادواڑ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔

شمالی کرناٹک کے مختلف اضلاع اور مقامات سے بکریوں اور بکروں کے بیوپار یوں سمیت سیکڑوں نوجوان  کے لئے دوپہر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس میں خود بخشی صاحب یادواڑ اور محمد ارسلان موٹیا نے مختلف حالات میں جانوروں کی خریداری اور فروخت سمیت مارکیٹنگ کے متعلق رہنمائی کی۔ اس موقع پر ملن گوٹیافارم کے مالک بخشی صاحب نے خصوصی طورپر بھٹکل کے موٹیا گوٹس فارم کے مالک محمد ارسلان موٹیا کی ستائش کرتےہوئےبتایا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا تھا تو بیلگام ، وجئے پور، باگلکوٹ اضلاع کے کئی سارے گوٹس فارم کے مالکان بمبئی گوٹس مارکیٹ بند ہوجانے سے کافی پریشان تھے۔ ان سگین حالات میں ان سب گوٹس مالکا ن کو بھٹکل کے محمد ارسلان موٹیا نے ہمت اور حوصلہ کے ساتھ ان کی مدد اور رہنمائی کی جس سے کئی لوگ خود کشی کے ارادے سے باز آتے ہوئے اپنے پیشہ سے دوبارہ وابستہ ہوکر خوشحال زندگی گزار رہےہیں ۔ محمد ارسلان موٹیا کی انسانی خدمت کے عوض پورے مالکان کی طرف سے ان کی تہنیت کی گئی ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔