بھٹکل تعلقہ میں بجلی کٹوتی مسئلہ کو لےکر  رکن اسمبلی کی ہسکام افسران کے ساتھ میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th June 2019, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27؍جون(ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ میں بجلی کٹوتی کا مسئلہ سنگین رخ اختیار کرتے دیکھ کر رکن اسمبلی سنیل نائک نے بجلی سپلائی مسئلہ کو لےکر ہسکام دفتر میں ہسکام افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور مسئلہ جلد از جلد حل کرنےکاحکم دیا۔

میٹنگ میں بجلی کٹوتی کے مسئلہ پر تفصیلی گفتگو کرنے کے بعد رکن اسمبلی نے بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ میں پنڈت دین دیال بجلی منصوبہ اور سوبھاگیہ منصوبے کے متعلق بھی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے بیندور سے بھٹکل کے لئے 110 کے وی بجلی سپلائی لائن منصوبہ منظور ہونے کے باوجود کام میں ہورہی دیری کے متعلق بھی معلومات حاصل کیں۔ اور افسران کو حکم دیا کہ اس سلسلے میں بھٹکل تعلقہ کی ہسکام آفس میں ہسکام افسران کے ساتھ میٹنگ طئے کرتے ہوئے سپلائی لائن کام کے متعلق مناسب اقدام اٹھانے کی بات کہی۔ میٹنگ میں محکمہ کے افسران  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...