ہوناور میں سیلاب کے موقع پر استعمال کے لئےرکن اسمبلی سنیل نائک نے عطیہ کی دو کشتیاں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd August 2021, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:3؍اگست (ایس اؤ نیوز) تعلقہ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقے کھروا اور ہڈین بال گرام پنچایت حدود میں سیلاب کے دوران فوری کارروائی کے لئے بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے ذاتی خرچ پر دو کشتیوں کا عطیہ دیا ہے۔

کشیتوں کو عطیہ کرنےکے بعد ہڈین بال کے سرکاری ہائی اسکول میں منعقدہ پروگرام میں بات کرتےہوئے سنیل نائک نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے یہ علاقہ  سب سےزیادہ متاثر ہوتاہے۔ پچھلے سال جب سیلاب آیا تھا تو ٹونکا سےکشتی لائی گئی تھی ، سیلاب سے متاثر ہونےو الے علاقےکی پنچایتوں میں چار کشتیوں کی ضرورت ہے، فی الحال دو کشتیاں ذاتی طورپر دیا ہوں اور کتنی کشتیوں کی ضرورت ہے بتائیے گرام پنچایت کی طرف سے انتظام کرنےکہاجائے گا۔ اگر گرام پنچایت کی طرف سے نہیں ہوا تو میں اپنے ذاتی خرچ پر دینے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں سیلاب جیسےموقعوں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، تفریق کےبغیر ہرایک کو متحد ہوکر کام کرنےکی ضرورت ہے۔

سی پی آئی شری دھر ایس آر  کہا کہ  سیلاب کے  موقع پر  فوری کام کے لئے ایک بوٹ کی سخت ضرورت تھی جس  کو مقامی رکن اسمبلی نے مہیا کیا ہے ، انہوں نے  اب گرام پنچایت کی طرف سے لائف جاکٹ اور رنگ کا انتظام کرنےکی صلاح دی۔ 

گرام پنچایت ممبر سچن شیٹھ نے استقبال کیا گنپتی بی ٹی نے شکریہ اداکیا۔ تعلقہ پنچایت ممبر آر پی نائک، ہرییپا نائک، وگھنیشور ہیگڈے ، منجوناتھ نائک،  ونایک نائک وغیرہ موجود تھے۔

شیورام ہیبار کو وزیر بنائیں : پروگرام کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل نائک نےکہاکہ میں وزارت کا خواہش مند نہیں ہوں ، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ  پارٹی کو اقتدار دلانے میں تعاون کرنے والے  شیورام ہیبار کو وزیر بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس سےنکل کر بی جےپی کو اقتدار پر بٹھانے میں شیورام ہیبار کا بہت بڑا کردار ہے، وہ وزارت کے مستحق ہیں ، انہی کو وزیر بنانے کی مانگ کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...