بھٹکل: احمد سعید جمعہ مسجد ہُرلی سال کا سنیچر بعدنماز عصر تعمیر نو کی افتتاحی تقریب : عوام الناس سے شرکت کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th March 2023, 11:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )احمد سعید جمعہ مسجد ہرلی سال کا 18مارچ 2023بروز سنیچر بعدنماز عصر تعمیر نو کا افتتاح ہوگا جس میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سابق امیر حلقہ اطہر اللہ شریف مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مولانا سید زبیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ہرلی میں احمد سعید جمعہ مسجد کی توسیع کی گئی ہے۔ تعمیر نوکا افتتاح سنیچر بعد نماز عصر ہوگا ۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی استقبالِ رمضان پر خطاب کریں گے تو کرناٹک کے سابق امیر حلقہ اطہر اللہ شریف جماعت اسلامی ہند کی جدوجہد کے 75سال کے عنوان پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر عوام الناس سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : یکم اپریل سے تلپاڈی، گونڈمی اور ہیجماڈی ٹول گیٹ پر بڑھ گئی فیس کی شرح 

تلپاڈی، ہیجماڈی اور گونڈمی ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے ٹول وصول کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی نویُگ ٹول وے پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنے جاری کردہ اعلان میں بتایا ہے کہ یکم اپریل سے ان تینوں ٹول پلازاس پر فیس کی شرح میں اضافہ عمل میں آئے گا ۔

منگلورو : قرضہ کے بوجھ سے پریشان کاروباری نے کی بیوی بچوں سمیت خود کشی 

شہر کی ایک لاڈج میں اپنی بیوی اور دو جڑواں بچیوں کے ساتھ اجتماعی خود کشی کرنے والے میسور کے کاروباری شخص دیویندرا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ قرضہ کے بوجھ سے پریشان تھا اور بیوی بچوں کو سیروتفریح کے بہانے منگلورو میں لانے کے بعد انہیں زہریلا کھانا کھلا کر ہلاک کرتے ہوئے خود کو ...

دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔