میسورو میں ہوئے سڑک حادثہ میں مرڈیشور کا شخص جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st March 2024, 11:31 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم مارچ (ایس او نیوز) میسور و میں ہوئے سڑک حادثہ میں بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے جناب  مانی نوید  (52) انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جناب مانی  قادر باشہ   کے فرزندمانی  نوید جمعرات رات قریب سوا  دس  بجے اپنی اسکوٹر  پر سوار   کچھ ضروری کام سے  گھر سے   نکلے تھے کہ  میسورو کے شانتی نگر میں  ایک مینار مسجد کے قریب  واقع روڈ پر ہمپ ہونے کی وجہ سے  انہوں نے  اپنی اسکوٹر کی رفتار کم کی، جس کے دوران  پیچھے سے  آنے والی  ایک منی  لاری  نے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی وہ اپنی اسکوٹر سمیت روڈ پر گرگئے، جس کے بعد لاری کافی دور تک انہیں گھسیٹتے ہوئے  لے گئی۔

حادثے کے فوری بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، مگر اُس وقت تک ان کی روح قبض ہوچکی تھی۔ نعش فی الوقت  کے۔آر اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔

مرحوم نوید کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ پہلے سعودی عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں  برسرروزگار تھے، قریب تین ماہ پہلے ہی میسور آکر اپنا کاروبار  سٹ کیا تھا، ان کے والد، والدہ، اہلیہ اور دو بیٹیاں میسور میں ہی رہتی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاری ڈرائیور شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کررہا تھا  جس کی وجہ سے یہ حادثہ  پیش آیا۔ بعض لوگوں نے  شانتی نگر سڑک پر اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے اور ہمپ پر ریفلیکٹر نہ ہونے سے  متعلقہ مقام پر بار بار حادثے ہونے کی بھی شکایتیں کی ہیں۔

میسورو کے سدھارتھا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

جناب نوید مانی  کے انتقال پر مرڈیشور جماعت کے ذمہ داران  کے ساتھ ساتھ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی  گہرے دکھ کر اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے  ان کے حق میں مغفرت کی دعائیں کی ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ سنیچر کو میسور قبرستان میں  ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...