بھٹکل لاک ڈاؤن: کسی کے بیمارہونے پر ہیلپ لائن کو فون کریں، ڈاکٹر خود گھر پر پہنچ جائیں گے۔ضلع انتظامیہ کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2020, 6:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 30/مارچ (ایس او نیوز) کورونا وائرس وباء کی وجہ سے جو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس میں بہت سارے مسائل پیش آ رہے ہیں، جس میں ایک اہم مسئلہ لوگوں کے بیمار ہونے کی صورت میں اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس مریض کو لے جانے کا ہے۔

چونکہ بھٹکل میں پوزیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں اور ہیلتھ ایمرجنسی کے ساتھ ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، اس دوران لوگ دوائیاں لینے یا ڈاکٹر کے پاس جانے کا عذر بتاکر گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔اس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور مشتبہ افراد سے سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کے مقاصد پوری طرح حاصل نہیں ہورہے ہیں۔

اب ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں یقین دہانی کی گئی ہے کہ لوگ طبی امداد پانے کے لئے پریشان نہ ہوں۔ لوگ کسی بھی صورت میں گھر سے باہر نہ نکلیں اور طبی ضرورت پیش آنے پر ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں۔ ڈاکٹروں کو متعلقہ مقام پربھیجنے اور معائنے کے بعد ضروری علاج کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ایمبولینس کے ذریعے مریض کو مزید علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔فی الحال ضلع انتظامیہ نے گھر پر پہنچ کر علاج و معالجہ کرنے کے لئے 8ڈاکٹروں کو متعین کیا ہے۔ آج سے 14اپریل کو لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے تک یہ سہولت ہیلپ لائن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...