بھٹکل کے کوگتی تالاب علاقے میں کچرے کا ڈھیر : کچرے میں ملے کرنٹ بل اور شناختی کارڈ کی نقول پولس کے حوالے : عوامی احتجاج اور سخت کارروائی کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2019, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)گاؤں، گھر ، دکانوں کا کچرا لاکر کوگتی تالاب کے اطراف جمعہ کی رات  انجانوں کی طرف سے پھینکے  جانے پر علاقہ کے عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتےہ وئے جائے وقوع پہنچ کر احتجاج کیا۔

سیکڑوں برسوں سے کوگتی کا تالاب علاقے کے عوام کے لئے پانی کا اہم ذریعہ رہاہے، قریب میں گونڈ سماج کی مندر بھی ہے ، مذہبی طورپر اپنی ایک شناخت رکھنےو الے کوگتی تالاب کے اطراف کئی کنوئیں ہیں، علاقے میں مختلف دھرموں  کے لوگ رہائش پذیر ہیں، کچرے کو لاکر تالاب کے اطراف پھینکے جانے کو برداشت  کرنا ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کو لےکر میونسپالٹی والوں کو کئی مرتبہ بتایا مگر کوئی کارروائی نہیں ہوپارہی ہے، اس موقع پر وہاں کئی طبقات کے لوگ شامل ہوکر احتجاج کیا۔ اور کہاکہ یہ ذات پات، دھرم کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ عوامی صحت کا مسئلہ ہے، جوکوئی یہاں کچر ا پھینکے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حالات بگڑتے دیکھ کر بھٹکل شہری تھانہ پی ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر برہم عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ کچرے کے متعلق ہم نے میونسپالٹی کو میمورنڈم دیا ہے، اس کی نقل پولس محکمہ کو بھی دیں گے ، علاقے میں امن وامان باقی رکھنے کے لئے جو بھی ناکارہ لوگ کچرا پھینک رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتےہوئے دھمکی دی کہ اگر کارروائی نہیں ہوئی تو سخت احتجا ج کیاجائےگا۔

سنیچر کی صبح ہوتے ہوتے تالاب کے اطراف پھینکے گئے کچرے کی صاف صفائی ہوتے دیکھاگیا۔ اس سلسلے میں مقامی مکین سرفراز کا کہنا ہے کہ تالاب گدلا ہوگیا تو پوراعلاقہ متاثر ہوگا، بلدیہ افسران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مناسب کارروائی کریں، اگر کل کو حالات بگڑتے ہیں تو اس کے لئے وہی ذمہ دار ہونے کی بات کہی۔  کوگتی کے مکین راماگونڈ نے بتایا کہ ہم نے کئی مرتبہ اس سلسلے میں آوازاٹھائی ،مگر کوئی سننے والا نہیں ہے، بعض دفعہ یہاں کچرے کا ڈھیر ہوتاہے، البتہ جمعہ کو جو کچرا پھینکا گیا ہے اس میں کرنٹ کا بل، شناختی کارڈ کی نقول وغیرہ ملی ہیں وہ سب ہم نے پولس افسران کو دیا ہے، جو کوئی یہاں کچرا پھینک رہا ہے ان کی شناخت کرکے سزادینے کی مانگ کی۔

بلدیہ صحت عامہ کی افسر سوجیا سومن نے معاملے کو لےکر کہاکہ کوگتی علاقے میں کچرے کے متعلق جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی  تو سنیچر کو ہم نے وہاں عملہ بھیجا تھا، لیکن تب وہاں سب کچھ صاف کیا گیا تھا۔ آئندہ سے جو بھی کچرا پھینکیں گے ہم ان  کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...