بھٹکل: دوماہ سے جاری سیرت مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر؛ اختتامی نشست میں غیرمسلموں نے بھی حاصل کئے انعامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th November 2022, 1:30 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25 نومبر (ایس اونیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پیارے نبیﷺ سب کے لئے عنوان کے تحت دو ماہ سے جاری سیرت مہم جمعرات شام کو نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول میدان میں عوام الناس کے لئے تقسیم انعامات کی خوبصورت نشست منعقد کی گئی تھی۔

اختتامی نشست میں نعتیہ مسابقہ اور پی یو سی سمیت ڈگری کالج طلبہ و طالبات کے لئے بھی منعقدہ مضمون نویسی مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا، ساتھ ساتھ  ٹاپ ٹین کے بجائے ٹاپ بارہ طلبہ کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

دو ماہ سے جاری سیرت مہم کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سیرت مہم کے نائب کنوینراور جماعت کے سکریٹری مولوی انجم گنگاولی نے بتایا کہ اس مہم کے تحت سوشیل میڈیا بالخصوص وہاٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کے ذریعے پیارے نبی ﷺ کے پیغامات کو عام کیا گیا، مہم کے دوران کمیٹی کی جانب سے وائرل کئے جانے والی حدیثوں اور پیارے نبی ﷺ کے اقوال کو بہت سارے لوگوں نے اپنے وہاٹس ایپ کا ڈی پی (ڈیسپلے پیکچر) بنایا۔ اسی مہم کے تحت آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی اور قرانی آیات اور نبی ﷺ کی احادیث پر مشتمل کنڑا، انگریزی اور اُردو زبانوں پر مشتمل اسٹیکرس کو آٹو رکشاوں پر اویزاں کیاگیا اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کی گئی۔

نو سال تک کے بچوں کے لئے نعتیہ مسابقہ رکھا گیا، اسی طرح کنڑا اور انگریزی میں پی یو سی طلبہ کے لئے الگ اور ڈگری طلبہ کے لئے الگ مضمون نویسی مقابلہ رکھا گیا جس میں ہندو، مسلم، کرسچن ہر ایک کو شریک ہونے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔ مضمون نویسی مسابقہ میں منکی سے لے کر شیرور تک جملہ 25 کالجس میں سے 22 کالجس سے 199 بچے شریک ہوئے، جس میں68 غیر مسلم طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں۔ ایک کالج سے دس یا دس سے زائد بچوں کی شرکت پر تشجیعی انعامات دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق نو کالجس نے دس یا دس سے زائد بچوں کو مضمون نویسی مقابلوں میں شریک کرایا۔ 

حیرت کی بات یہ رہی کہ مضمون نویسی مقابلوں میں غیر مسلم بچوں نے زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس بات پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ غیر مسلم بچوں نے سیرت کا مطالعہ کیا، نبیﷺ کی تعلیمات اور اسلام کی تعلیمات جاننے کی کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم طلبہ و طالبات نے پوری تیاری کے ساتھ مضمون نویسی مقابلوں میں حصہ لیا اور 12 انعامات حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مقابلہ اتنا سخت رہا کہ کوئیز کے تھرڈ پرائز کے لئے دو طلبہ اور چوتھے پرائز کے حقدارچار طلبہ رہے اور آرگنایزر نے طلبہ کی محنت کودیکھتے ہوئے اُنہیں مایوس نہیں کیا اورپرائزس کو تقسیم کرنے کے بجائے پورے پورے انعامات دئے۔

مہم کے تحت غیر مسلم نوجوانوں اورذمہ داروں کے لئے مسجد درشن پروگرام بھی رکھا گیاتھا جس کے تحت غیرمسلموں میں مسجد اور اسلام کے تعلق سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دورکرنے کی کوشش کی گئی۔

اختتامی نشست کا آغاز حافظ محمد انیس بیندوری کی تلاوت کلام پاک اور مولوی یاسین نائطے ندوی کے ترجمے سے ہوا، ہود سدی باپا اور انس ہلارے نے نعت پیش کی، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جناب ایس ایم سید محی الدین مارکٹ کی صدارت میں منعقدہ اس پروگرام میں جماعت کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی سمیت مہمان خصوصی کے طور پر جمعیۃ العلماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا قاسمی صاحب اسٹیج پر موجود تھے۔

مولانا محمد جعفر فقی بھاو ندوی نے مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا، مولوی سالک عجائب ندوی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پرلمبے عرصے تک جماعت کی خدمت کرنے والے جماعت کے سابق صدرجناب سید حسن سقاف کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اورجماعت کے نائب سکریٹری اور سیرت مہم کے کنوینرجناب طلحہ سدی باپا نےانہیں سپاس نامہ پیش کیا۔ جبکہ جماعت کے صدر جناب ایس ایم سید محی الدین مارکٹ نے ان کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی۔

اعزازی مہمان کے طور پر تشریف فرما جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی، علی میاں ندوی اسلامک اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولوی الیاس جاکٹی ندوی اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے سیرت پرمختصربیانات دئے۔

نعتیہ مسابقہ اورمختلف مضمون نویسی مسابقوں میں اول، دوم اور سوم سمیت ٹاپ بارہ لوگوں کو تشجیعی انعامات تقسیم کئے گئے جس کی تفصیلات مولوی میراں پوتے ندوی ،مولوی مزمل ہلارے ندوی، محمد علی سدی باپا، مبشر حُسین ہلارے، تیمور گوائی ندوی اورسنہری الیاس آفاق نے باری باری پیش کی۔

چونکہ پروگرام اختتام پہنچنے سے پہلے ہی شہر میں اچانک بے موسم برسات شروع ہوگئی اس بناء پر پروگرام کو رات قریب سوا گیارہ بجے روکنا پڑا۔

نعتیہ مسابقہ اور سیرت النبی ﷺ پرمضمون نویسی میں اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والوں کو بعد نماز جمعہ خلیفہ جامع مسجد میں انعامات سے نوازا گیا، تفصیلات اس طرح ہے:

نعتیہ مسابقہ میں اول، دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والے:
اول انعام پانچ ہزار روپیہ: فاطمہ نبیہا بنت مظہرانور محتشم
دوم انعام تین ہزار روپیہ: لیبا بنت جعفر صادق ہیجیب
سوم انعام دو ہزار روپیہ: علیزہ بنت عبدالقادر موٹیا

انگریزی وکنڑا سیرت النبیﷺ پر مضمون نویسی مسابقہ برائے پی یو سی طلبہ و طالبات
اول انعام دس ہزار روپیہ:  عائشہ بنت عبداللہ رکن الدین، انجمن پی یوکالج فور ویمن بھٹکل
دوم انعام سات ہزار روپیہ: جے کے وکاس، دی نیو انگلش پی یو کالج، بھٹکل
سوم انعام پانچ ہزار روپیہ: کامران ابن سید عبدالرزاق، انجمن پی یو کالج ، بھٹکل

سیرت النبی ﷺ مضمون نویسی برائے ڈگری کالج
اول انعام دس ہزار روپیہ: فُکیھہ بنت عبدالباسط کاڈلی، انجمن کالج آف ایجوکیشن بی ایڈ، بھٹکل
دوم انعام سات ہزار روپیہ: تانیہ بنت محمد ارشد کھروری، انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹراپلیکشن، بھٹکل
سوم انعام پانچ ہزار روپیہ:  سورنا وسنت نائک، گورنمیٹ فرسٹ گریڈ ڈگری کالج منکی
سوم انعام پانچ ہزار روپیہ: رفعت بنت سید محسن ایس ایم، انجمن کالج آف ایجوکیشن بی ایڈ، بھٹکل

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...