بھٹکل:کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیراہتمام طلبا کے درمیان قومی گیت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th August 2017, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/اگست (ایس اؤنیوز)یومِ آزادی کی مناسبت سے بھٹکل ساہتیہ پریشد اور بینا وئیدیا تعلیمی ادارے کے اشتراک سے بینا وئیدیا پرائمری اور ہائی اسکول طلبا کے درمیان دیش بھگتی گیتوں کا مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔

مقابلے میں بینا انٹرنیشنل پبلک اسکول کے قریب 48طلبا نے مقابلہ میں شریک ہوکر اپنے فن کاری کامظاہرہ کیا۔ پریشد کے اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری نے انتظامی امور کی نگرانی کی تو ادارے کی ڈائرکٹر پشپلتا ایم ایس نے مقابلے میں جیت حاصل کرنے والوں کے درمیان بطور انعامات کتابیں اور اسناد کی تقسیم کی ۔ آر این ایس پی یو کالج کے لکچرر ایم ایس ہیگڈے نے ممتحن کے فرائض انجام دئیے ۔ پریشد کے صدر گنگا دھر نائک نے تمام طلبا کو مبارکبا دی دی۔

اسی طرح کا ایک اور پروگرام سرکاری ہائی اسکول بیلکے میں بھی منعقد کیا گیا ۔ جہاں دیش بھگتی گیتوں کے ساتھ تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔ تقریری مقابلے میں پرمود پدمیا نائک، تلک بھاسکر نائک، تارا انپا نائک نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم انعام حاصل کیا۔ طلبا کے درمیان اسکول کے صدر مدرس چندرکانت گاؤنکر نے انعامات اور اسناد کی تقسیم کی۔ پریشد کے منتظم سکریٹری پرکاش شرالی نے پروگرام کی نگرانی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔