بھٹکل نیوشمس اسکول میں آئی سی ایس ای  دسویں کے امتحانات 27فروری سے شروع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2020, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍فروری(ایس اؤ نیوز) 27فروری سے آئی سی ایس ای نصاب کے دسویں کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔ اترکنڑا ضلع کے دو اسکولوں کا امتحانی مرکز جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول کو بنایاگیا ہے۔ جہاں کل 64طلبا آئی سی ایس ای نصاب کےمطابق دسویں کے امتحانات لکھیں گے۔امتحانات کے پیش نظر تیاریاں پوری ہونےکی اسکول کی صدر مدرسہ فہمیدہ ملا نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

نیو شمس اسکول کے امتحانی مرکز میں بائیلور پنچایت حدود کی بینا وئیدیا انٹر نیشنل اسکول کے 18اور نیو شمس اسکول بھٹکل کے 46طلبا و طالبات سمیت کل 64طلبا امتحانات کے پرچے لکھیں گے۔ پریس ریلیز کے مطابق امتحانات 27فروری سے 30مارچ تک ہونگے۔

خیال رہے کہ اترکنڑا ضلع میں صرف تین اسکول ہیں جو آئی سی ایس ای نصاب کے تحت چلتے ہیں ۔اور یہ تینوں اسکول بھٹکل تعلقہ کے نیو شمس اسکول بھٹکل ، بینا وئیدیا اسکول مرڈیشور  اور ودیا نجلی اسکول بھٹکل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔