بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندرنائک کی ہائی کورٹ جج کے لئے چوتھی مرتبہ سفارش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2023, 12:13 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )بھٹکل سے رکھنے والے کرناٹکا ہائی کورٹ کے وکیل ناگیندر نائک کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی قیادت والی کولجیم نے چوتھی مرتبہ ہائی کورٹ کے جج کے طورپر سفارش کی ہے۔

سپریم کورٹ کولجیم کی طرف سےملک کی مختلف ہائی کورٹوں کے لئے  محکمہ قانون کے 7افسران کو ترقی دیتےہوئے جج کے عہدے پر تقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ان میں بھٹکل کے سنئیر ہائی کورٹ وکیل ناگیندرنائک بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی کولجیم ناگیندر نائک کانام بطور جج چوتھی مرتبہ سفارش کرنا خاص بات ہے ۔

سپریم کورٹ کی کولجیم نے ہائی کورٹ کے سنئیر وکیل ناگیندر رام چندر نائک کوہائی کورٹ جج کے طورپر نامزد کئے جانےو الی اپنی پرانی سفارش کو برقرار رکھتے ہوئے 10جنوری کو منعقدہ کولجیم میٹنگ میں فیصلہ لیا۔ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں پہلی مرتبہ جج کے عہدے پر فائز کرنےکی سفارش کی تھی ۔ اس کے بعد مارچ 2021اور ستمبر 2021کو بھی سپریم کورٹ کولجیم کی طرف سے سفارش کی گئی تھی۔

رویت رہی ہے کہ جب بھی کولجیم اپنی کسی سفارش کو دوبارہ بھیجتی ہے تو مرکزی حکومت اس کو منظور کرلیتی تھی ۔ لیکن مرکزی حکومت نے نومبر 2021کو  ناگیندر نائک سمیت سپریم کورٹ کی طرف سے سفارش کردہ 21 میں سے 19نام واپس بھیجے تھے۔ سپریم کورٹ کی کولجیم چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، ایس کے کول اور کے ایم جوسف پرمشتمل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...