بھٹکل :تعلقہ میں بارش کا سلسلہ جاری ؛درخت اور بجلی کھمبے زمین بوس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th June 2018, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 29/جون(ایس او نیوز)تعلقہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی ، نالے پوری تاب کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔ بدھ کی رات کو ہوئی بارش کے نتیجے میں درختوں اور بجلی کے کھمبے ایک کے بعد گرنے  لگے ہیں، قومی شاہراہ سے متصل شفاء کراس کے قریب ایک درخت جڑ سمیت اکھڑ گیا ہے۔

درخت کے گرنے سے 2بجلی کے کھمبے ٹکڑے ہوکر زمین پر آگئے تو درخت کی شاخیں پاس کے گھر پر گرنے سے گھر کو نقصان پہنچا ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ گھر کے مالک کی شناخت نعیم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جائے وقوع پر پہنچے ہسکام عملے نے شاخوں وغیرہ کو نکال کر  بجلی کنکشن کو درست کیا۔ تعلقہ کے منڈلی میں بارش کی وجہ سےسبرائے دیواڑیگا نامی کے   گھر کی دیوار گری ہے ۔تحصیل افسران جگہ کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا ہے۔

بدھ کی صبح سے جمعرات کی صبح8بجے  تک کل 103ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔ کل بارش کی پیمائش 1286.7ملی میٹر بتائی گئی ہے۔ سیاہ بادل تعلقہ میں ہنوز باقی ہیں جس کے نتیجے میں جمعہ کو بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات نے  بارش کی پیمائش میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔