بھٹکل:اسسٹنٹ کمشنرکے تبادلے کے بعد ممتادیوی کی وداعی تقریب ؛عوام نے خدمات کو سراہا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th July 2023, 11:17 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل: 5؍جولائی(ایس اؤ نیوز) بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی جن کو ترقی دے کر تبادلہ کیا گیا ہے اوران کی جگہ پر وجیاپورمیڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بیلاری کی چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر نینا این (کے اے ایس ، جونیئر گریڈ) کولایا گیا ہے۔

ممتادیوی کی بھٹکل سے وداعی کو دیکھتے ہوئےسرکاری ملازمین کی جانب سے ایک وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئےانہیں میمنٹو اور پھولوں کے گلدستوں سے نوازا گیا۔

سرکاری ملازمین  کی جانب سے منعقدہ تہنتی پروگرام میں تہنیت قبول کرنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہارکرتےہوئے ممتادیوی نے کہا کہ افسر اگرعوام کے قریب ہوں گے تبھی انہیں عوامی مشکلات کا اندازہ ہوگا اورعوام کے مسائل کو حل کرنا آسان ہوگا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام اگر ہم تک پہنچتے ہیں تو ہمیں ان کی باتوں کو دھیان سے سننا چاہئے تبھی ہم اُن کے مسائل کا حل نکال سکیں گے۔ اے سی نے کہاکہ ہمارے جذبات اچھے ہونے چاہئے ، اسی وقت ہمارا عملہ بہترطور پرکام کرسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اے سی دفتر کے عملےکی فرض شناسی کی ستائش کی۔

ممتا دیوی کے شوہرموہن جو منڈیا میں اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وداعی تقریب میں شریک تھے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ ہمیں سرکاری نمائندے کےطورپرسرکاری پروگراموں کو عوام تک جلد سے جلد پہنچانا چاہئے۔ کمٹہ کے اے سی راگھویندر نے بات کرتے ہوئے اے سی ممتا دیوی کی جانب سے دئیے گئے صلاح مشورےاور انتخابات کے دوران ان کی رہنمائی  کی ستائش کی اور کہاکہ انہوں نے میری رہنمائی کی اور مجھے مشوروں سے نوازا جو میرے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے بھی ممتا دیوی کے عوامی جذبے کی تعریف کرتےہوئے ایک واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ  اسپتال میں  موت وحیات کی جنگ لڑنے والی  ایک عورت کو دیکھنے کےلئے دیر رات ممتادیوی نے اسپتال کا دورہ کیا تھا۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک، کنڑا صحافی رادھا کرشنا بھٹ، تحصیلدار تپے سوامی، تعلقہ پنچایت ای اؤ پربھاکر چکنمنے، محکمہ روینیو کے جان باشا سمیت کئی دیگر نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ استاد شری دھر شیٹھ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے پروگرام کی نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔