بھٹکل سرکاری اسپتال کی جانب سے معروف تاجر یونس قاضیا کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2020, 12:13 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍فروری(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کی سرکاری اسپتال کی عمارت کو پینٹنگ کے تمام اخراجات ادا کرنے اور اسپتال کو خوبصورتی بخشنے پر   بھٹکل کے مشہورو معروف تاجر اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا کے خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے  بھٹکل سرکاری اسپتال کی جانب سے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی اور   ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تشکرنامہ پیش کیا گیا۔

قومی شاہراہ سے متصل رنگین کٹے پر واقع ’مولانا بنگلو ‘ میں منعقدہ تقریب میں بھٹکل سرکاری اسپتال کی  جانب سے سنئیر ڈاکٹر ستیش  اوڑھائی ، بعد میں انہوں نے ہار بھی پہناتے ہوئے  ان کی تہنیت کی ۔میڈیکل  آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ نے  تشکر نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے آئندہ بھی اسپتال کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کی اُمید ظاہر کی۔

 تہنیت قبول کرنے کے بعداخبارنویسوں سے  گفتگو کرتےہوئے یونس قاضیا نے بتایا کہ بھٹکل میں میڈکل کے میدان کو لےکر کافی مسائل ہیں۔ اس کو لے کر ہماری میٹنگوں میں باتیں بھی ہوتی رہی ہیں مگر ابھی تک ہمیں کامیابی نہیں ملی ہے۔ فی الحال بھٹکل سرکاری اسپتال کی طرف سے جو خدمات انجام دی جارہی ہیں وہ ستائش کے قابل ہیں۔ انہوں نے بھٹکل کے بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذہنیت کو بدلیں اور علاج معالجہ کے لئے سرکاری استپال سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال کے لئے ہم نے جو کچھ چھوٹا موٹا تعاون کیا ہے،  یہ صرف شروعات ہے، انہوں نے  یقین دلایا کہ  آئندہ دنوں میں بھٹکل این آر آئیز کا ایک وفد اسپتال کا دورہ کرے گا اور  مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر سماجی کارکنان   نذیر قاسمجی ، نثار رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...