بھٹکل: عوامی مقام پر گنیش اتسوا منانے کی اجازت دی جائے۔ شری رام سینا کا مطالبہ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم 

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2020, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،17/اگست (ایس اونیوز) کووِڈ وباء کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے عوامی مقامات پر گنپتی کے مجسمے رکھنے اور گنیش چترتی کا جشن منانے پر پابندی لگاتے ہوئے صرف مندروں یا گھروں کے اندر بہت ہی چھوٹے پیمانے پر اس تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے اسی سبب سے امسال بھٹکل میں بھی عام مقامات پرگنیش کاجشن منانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ مگر اس کے خلاف سری رام سینا اتر کنڑا یونٹ کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو آج ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گنیش کی مورتی عام مقامات پر بٹھانے اور شان وشوکت کے ساتھ جشن منانے کی اجازت دی جائے۔

میمورنڈ م میں جد وجہد آزادی اور بال گنگا دھر تلک کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 125سال سے ملک میں گنپتی کا جشن کھلے عام منانے کی روایت چلی آرہی ہے۔ اس سے لاکھوں نوجوانوں کو اپنے دیش اور دھرم کی حفاظت کے لئے امنگ اور حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس عام تہوار کی وجہ سے فنکاروں کو اپنے کلا دکھانے کا بھی بہترین موقع ملتا ہے۔لیکن حکومت کی طرف سے عام مقامات پر تہوار منانے کی اجازت نہ دینا جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا اور قابل مذمت اقدام ہے۔عوام کی عقیدت اور شردھا کو ٹھیس پہنچانا اور ایکتا کو توڑنے کی کوشش حکومت کو شوبھا نہیں دیتی ہے۔

میمورنڈم میں یہ سوال بھی کیاگیا ہے کہ جب پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں بہت ہی زیادہ کووڈ کے معاملے ہونے کے باوجود وہاں پر عام تہوار کی اجازت دی گئی ہے تو پھر ہماری ریاست میں اس کے برخلاف کیوں کیاگیا ہے؟جب شراب خانے، مندر،مسجدیں، چرچ، جم وغیرہ کھول دئے گئے ہیں تو پھر گنیش اتسوا پر پابندی لگانے کا آخر کیا مطلب ہے؟

میمورنڈ م میں مطالبہ کیا گیا ہے ان سارے نکات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر عام مقامات پر گنیش اتسوا منانے کی اجازت دی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...