بھٹکل : سنیچر کو اڈپی میں منعقدہ پروگرام میں عوام الناس کو شریک ہونے کی اپیل کرتے باگلکوٹ کے ناگراج پیدل پہنچے بھٹکل : نورمسجد کے باہر عوام کو دی دعوت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th May 2022, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍مئی  (ایس اؤ نیوز) سنیچر 14 مئی کو اُڈپی میں منعقدہونے والے قومی ہم آہنگی جلوس اور بقائے باہم اجلاس کی تشہیر کرتے اور عوام کو قومی بھائی چارگی و آپسی میل جول کا پیغام دیتے ہوئےباگلکوٹ سے پیدل یاترا پر نکلے سماجی کارکن ناگراج کلگوٹکر جمعہ کی نماز کے وقت بھٹکل پہنچے اور نورمسجد کے باہر کھڑے ہوکر عوام کو اجلاس کے فولڈرس تقسیم کرتے ہوئے انہیں اڈپی پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دی۔

8مئی کو باگلکوٹ سے نکلے ناگراج 425 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طئے کرتے ہوئے اڈپی اجلاس میں شریک ہونگے۔ ہبلی، یلاپور، انکولہ، کمٹہ ، ہوناور سے ہوتے ہوئے 13مئی کی صبح بھٹکل پہنچے تو نورمسجد کے باہر نور اسپورٹس سینٹر کے نوجوانوں نے  ان کا استقبال کیااس موقع پر جمعہ کی نماز کے بعد انہوں نے سہ بالوے سماویش کے تعارفی فولڈر کی تقسیم کرتےہوئے عوام کو اجلاس میں شریک ہونے کی دعوت دی۔بعد میں وہ دفتر ساحل آن لائن پہنچے اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اڈپی پروگرام کے انعقاد کے متعلق جانکاری دی اور بتایا کہ اڈپی کے سماویش میں کم و بیش بیس ہزار افراد شریک ہونے کی توقع ہے۔

بعد میں وہ بھٹکل سے اُڈپی کے لئے نکل گئے۔بھٹکل پہنچ کر انہوں نے آٹو ڈرائیوروں ، راہ گیروں اور دکانداروں وغیرہ کو بھی پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دی۔ اس سے قبل وہ ہوناور میں بھی ایئکو بیچ پہنچ کر عوام کے درمیان سہ بالوے کے تعارفی فورلڈرس تقسیم کئے۔

بھٹکل میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں فرقہ پرستوں کی پشت پناہی کرتےہوئے ملک میں مذہبی منافرت کو پھیلا رہی ہیں ، ان حالات میں سبھی مذاہب کے لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہ ہوں بلکہ متحد ہوکر اس ملک کی ترقی کے لئے کام کریں ۔ اسی پیغام کو عوام تک پہنچانے کےلئے اُڈپی میں ریاستی سطح کا اجلاس منعقد کیا جارہاہے جس میں سبھی مذاہب کے پیشوا اور قائدین شریک ہوکر بقائے باہم کو مضبوط کریں گے۔

خیال رہے کہ ناگراج جیواسپاٹیکل انجنئیرہیں جو فی الوقت سوچھ ودھان سبھا ابھیان میں مصروف ہیں۔ گذشتہ برس انہوں نے چامراج نگر سے دہلی تک6 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طئے کرتےہوئے کسان احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...