بھٹکل : شیرالی میں د کان ہٹانے کے مسئلہ پر دو گروہوں کے بیچ جھڑپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2023, 7:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10 / جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرالی میں سڑک کنارے ذاتی زمین پر بنی ایک غیر قانونی  دکان کو ہٹانے کے مسئلہ پر دو گروہوں میں جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوگئی جس کے بعد دونوں فریقوں کی جانب سے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے ۔

    معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو سال سے مہیش پالیکر نامی ایک شخص نے جوتے چپل درست کرنے کے مقصد سے نیشنل ہائی وے سے متصل خالی جگہ پر ایک چھوٹا سی جھونپڑی نما دکان شروع کی تھی ۔ دُرگا داس نائک نامی شخص کا الزام ہے کہ اس زمین کی ملکیت کے تعلق سے تنازعہ پیدا ہوا۔  دکان وہاں شروع کرنے سے پہلے ہی مہیش پالیکر نے تحریری طور پر وعدہ کیا تھا کہ جگہ کی ملکیت دوسرے کے نام ثابت ہونے  پر وہ وہاں سے اپنی دکان ہٹا لے گا ۔ لیکن  تحصیلدار کی موجودگی میں سروے سے جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ اس جگہ کی ملکیت دُرگا داس نائک کے نام پر ہے تو بھی مہیش پالیکر اس جگہ پر قبضہ چھوڑنے کے لئے راضی نہیں ہوا ۔

    اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اتوار کی شب میں مہیش کی دکان کو اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا مگر پیر کے دن صبح مہیش پالیکر نے چند لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچ کر دوبارہ اسی جگہ پر اپنی دکان لگانے کی کوشش کی تو دونوں طرف سے تکرار شروع ہوئی جو آگے چل کر جھڑپ میں بدل گئی ۔ 

    اس ضمن میں مہیش پالیکر نے پس ماندہ ذات تحفظ قانون کے تحت دُرگا داس اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے ۔ دوسری طرف دُرگا داس کی بیوی لکشمی نے جوابی شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مہیش پالیکر اور اس کے ساتھیوں نے ان کی دکان کے پاس پہنچ کر حملہ کیا اور لوٹ مار کی ہے ۔ 

    بھٹکل دیہی پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات آگے بڑھائی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...