بھٹکل: چتراپور سرکاری پرائمری اسکول کے طلبا کا ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں بہترین مظاہرہ : ضلعی چمپئین شپ سمیت تین طلبا ریاستی سطح کےلئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th September 2022, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)کاروار تعلیمی ضلع لیول پرائمری اسکول کھیل مقابلوں میں سرکاری ماڈل پرائمری اسکول چتراپور کے طلبا و طالبات نے بہترین مظاہرہ پیش کرتےہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئےہیں۔

26ستمبر بروز پیر کو سرکاری ہائی اسکول تنگنگنڈی میدان میں منعقدہ ضلع پرائمری لیول کھیل مقابلوں میں چتراپور سرکاری اسکول کی طالبہ دکشھتا گنپتی نائک 600میٹر اور 400میٹر  کی دوڑ مقابلے میں اسی طرح  80میٹر ہرڈلس  مقابلے میں اول مقام حاصل کرتےہوئے ضلع چمپئین شپ کی حق دار قرار پائی ہیں۔ اسی طرح کرون دیویندر نائک نامی متعلم نے 600میٹر کی دوڑ میں اول اور 400میٹر کی دوڑ میں سوم مقام پایا ہے۔ جبکہ  طالبہ رشمیتا گنپتی دیواڑیگا نے 400میٹرکی دوڑ میں دوسرا مقام پایا ہے۔ ضلعی لیول پر کامیاب ہونے کے  بعداب یہ  تینوں  بچے  ریاستی سطح کےلئے منتخب ہوئے ہیں۔

اسکول کی کھوکھو ٹیم طالبا ت نے بھی  کھوکھو مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیاہے تو ٹیم کی تین طالبات دیپیکا نائک، یشسوینی نائک، جیا نائک بیلگام زون کی کھوکھوٹیم کےلئے منتخب ہوئی ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کی اسکول کے پی ای ٹیچر رام داس اگیر نے تربیت کی تھی۔

خیال رہےکہ چتراپور کی سرکاری پرائمری اسکول کے طلبا پچھلے 5برسوں سے مسلسل ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوتے رہے ہیں تو 2018میں اسکول کے متعلم کلدیپ کمار قومی سطح کےلئے منتخب ہوئے تھے۔ ضلع چمپئین شپ کی حق دار بنی طالبہ دکشھتا اور ریاستی سطح کےلئے منتخب ہونےوالےطلبہ کو اسکول ایس ڈی ایم سی صدر پربھاکر رام نائک ، ممبران ، صدر مدرس رام ایس گونڈ اور اساتذہ نےمبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...