بھٹکل میں آننت کمار ہیگڈے نے محکمہ جنگلات کے آفسران کو لیا آڑے ہاتھ؛ قانون کا سبق پڑھ کر آنے کی دی ہدایت؛ گرام فوریسٹ حق کمیٹی کے تعلق سے بیداری پیداکرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2017, 1:08 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/مئی (ایس اؤنیوز) آتی کرم  زمینات سے کسی کو خالی کرانا، درخت کاٹنے سے روکنا ، روڈ کی توسیع کرنے پر اُسے روکنے کی کوشش کرنا یہ  سب کام محکمہ فوریسٹ کا نہیں ہے، محکمہ فوریسٹ کو کوئی اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کو روکے ۔ یہ اختیار صرف گرام فوریسٹ حق کمیٹی کو دیا گیا ہے اور وہی کمیٹی ان تمام اُمور کی ذمہ دار ہے۔ یہ بات اُترکنڑا رکن پارلیمان آننت کمارہیگڈے نے کہی۔ انہوں نے محکمہ فوریسٹ کے ذمہ داران سے سوال کیا کہ آخر وہ ہوتے کون ہیں جو گرام فوریسٹ حق کمیٹی کے کرنے کے کام کو انجام دیں ؟ کیا آپ نے قانون پڑھا ہے ؟  جائو پہلے قانون پڑھ کے آئو۔  آننت کمارہیگڈے بھٹکل تعلقہ پنچایت  ہال میں جمعہ کی شام کو بھٹکل تعلقہ کے تمام آفسران اور محکمہ کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرنے کے دوران محکمہ جنگلات کے آفسران پر برس رہے تھے۔

انہوں نے گرام فوریسٹ حق کمیٹی کے تعلق سے مفصل معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں منظورشدہ ایس سی /ایس ٹی دیگر طبقات قانون 2006کے مطابق گرام فوریسٹ حق کمیٹی کو گرام پنچایت سے زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔ گرام فوریسٹ حق کمیٹی ایک دستوری کمیٹی ہے ،جس کو گرام فوریسٹ کے متعلق تمام اختیارات دئیے گئے ہیں۔ کسی بھی دیہات کے فوریسٹ کے متعلق تمام فیصلے اسی کمیٹی کو کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔حتیٰ کہ گرام پنچایت حدود میں فوریسٹ زمین اور جگہ کے متعلق  فیصلے بھی یہی گرام فوریسٹ حق کمیٹی کو کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 

 مرکز ی حکومت سے منظورشدہ منصوبوں کے ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آننت کمار ہیگڈے  نے محکمہ فوریسٹ کے ذمہ داران کو  آڑے ہاتھ لیتے ہوئے  کہا کہ  گرام فوریسٹ حق کمیٹی کو پارلیمنٹ کی طرف سے جو اختیارات دئیے گئے ہیں اس کامطالعہ کریں اور عوام کو اس کی صحیح جانکاری دیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی درخت کوکاٹنے یا  سڑک کی تعمیر و توسیع وغیرہ کی اجازت دینے کی ذمہ داری بھی اسی  کمیٹی کے اختیار میں ہوتا ہے ، جبکہ  محکمہ فوریسٹ کا کام صرف نگرانی کرنا ہے ۔آننت کمار ہیگڈے نے مزید واضح انداز میں بتایا کہ کسی بھی اتی کرم جگہوں اور درختوں کے کاٹنے سے روکنے کا محکمہ فوریسٹ کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

میٹنگ میں موجود کچھ ممبران نے جب رکن پارلیمان کو بتایا کہ بھٹکل میں اس طرح کی کوئی کمیٹی بنائی ہی نہیں گئی ہے تو  رکن پارلیمان کا پارہ مزید چڑھ گیا، انہوں نے کہا کہ  فوریسٹ حق کمیٹی بنانا دستوری حق ہے، اور اگر اس طرح کی کمیٹیاں یہاں نہیں بنائی گئی ہے توسوشیل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ اور محکمہ جنگلات کا یہ چھوٹا جرم نہیں ہے، بلکہ بہت بڑا جرم ہے، اس طرح کی کمیٹیاں بنانے کی ذمہ داری سوشیل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ ، محکمہ جنگلات اور روینیو ڈپارٹمنٹ کی ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگلے چند دنوں کے اندر یہ کام ہوجانا چاہئے نہ ہونے کی صورت میں وہ سخت کاروائی کریں گے۔

آننت کمار ہیگڈے نے مختلف محکمہ جات کے آفسران کو مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی اسکیموں کے متعلق سوالات کئے اور اُن کا بھرپور کلاس لیا۔ جن آفسران کے جوابات اطمینان بخش تھے، وہ آسانی کے ساتھ چھوٹ گئے، البتہ اُن آفسران کے انہوں نے پسینے چھڑوادئے جو  درکار معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھے۔

انہوں نے اسکیموں کے تعلق سے واضح کیا کہ اگر کوئی آفسر سیاسی دبائو میں آکر مستحقین کو منتخب کرتے ہیں اور سیاسی دبائو میں آکر سرکاری امداد فراہم کرتے ہیں تو اُن کے خلاف سخت کاروائی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سرکاری اسکیم کے تحت کسی بھی  مستحقین کا انتخاب گرام سبھا میں ہی ہونا چاہئے، انہوں نے متنبہ کیا کہ مستحقین کے انتخاب کے لئے مقامی رکن اسمبلی کی  کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، انہوں نے کہا کہ ایسے ایک معاملے میں عدالت کی جانب سے  حکم امتناعی جاری کی گئی ہے، جس کو دھیان میں رکھ کر کام کرنا  افسران کے لئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے زرعی محکمہ کے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ یہاں کی زمین کی مناسبت سے بیجوں کی تقسیم کریں۔ مرکزی حکومت امداد دینے کے لئے تیار ہے ، اسکول کے ٹائلیٹ کی صفائی کے لئے زیادہ زور دیں۔ سائنس اور ریاضی میں کمزور طلبا کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات کریں۔

بھٹکل میں 2004سے 110کے وی مرکز کی مانگ بغیر کسی حل کے یوں ہی باقی رہنے پر ہیسکام انجنئیر منجوناتھ سے جانکاری لینے کے بعد رکن پارلیمان نے کہاکہ یہاں جادو کی چھڑی سے سب حل کرنے کی تشہیر کی جارہی ہے لیکن  یہاں کوئی حل نظرنہیں آرہا ہے، انہوں نے  رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کوششوں پرسخت تنقید کرتے ہوئے ہیسکام سے وضاحت طلب کی ۔ آننت کمار ہیگڈے کے مطابق مرکزسے بھرپور امداد دی جارہی ہے لیکن ریاستی حکومت اپنی تشہیر بازی میں مصروف ہے۔

میٹنگ میں ضلع پنچایت ممبر ناگما ماستی گونڈا، تعلقہ پنچایت ممبر پاشورناتھ جین، ہنومنت نائک، مالتی موہن دیواڑیگا، سلوچنا نائک، تحصیلدار وی این باڈکر سمیت مختلف محکمہ جات کے آفسران  موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔