کرناٹک کے مختلف حصوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اب تک امداد نہ پہنچانے پر ناراض کانگریس نے کیا بھٹکل میں سخت احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th September 2019, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) امسال ریاست میں برپا ہوئے سیلاب سے متاثر ہ  عوام کی مناسب امداد اور ان کی راحت کاری کے لئے مبینہ طور پر ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ  مرکزی حکومت   بھی بری طرح ناکام ہے، جس پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج جمعرات کو بھٹکل بلاک کانگریس کی جانب سے  احتجاج کیا گیا اور  مطالبہ کیا گیا کہ  متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جائے۔ 

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب ساگر روڈ پر واقع کانگریس دفتر کے سامنے جمع ہوئے کانگریس لیڈران و کارکنان نے تحصیلدار دفتر تک جلوس کی شکل میں ریلی نکالی، پھر تحصیلدار دفتر کے باہر  دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ اس موقع پر احتجاجیوں سے خطاب کرتےہوئے سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے کہاکہ سیلاب سے لاکھوں لوگ اپنے گھر، جائیداد وغیرہ سے محروم ہوگئے ہیں، حکومت نے ابتدا میں  فوری طور پر  متاثرین کے لئے 10ہزارروپئے دینے کا اعلان کیا تھا، پھر ایک لاکھ کا اعلان کیا، لیکن نہ ایک لاکھ روپئے فراہم کئے گئے اور نہ ہی دس ہزار روپئے دئے گئے۔  سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اب تک حکومت کی طرف سے ایک پیسہ تک نہیں دیا گیاہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  متاثرین میں تقسیم کئے گئے چیک بھی باؤنس ہورہے ہیں۔ جے ڈی نائک نے کہا کہ  مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دکھاوے کے لئے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کرکے لوٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ریاست میں 1لاکھ کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے ،  مگر  مرکز ی حکومت نے  ایک دوہزار کروڑ روپئے معاوضہ کے طورپر دے کر کام پلہّ جھاڑ لیا ہے۔ انہوں نے  وزیر اعظم نریندر مودی  پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت عوا م کے منہ میں مٹی ڈالنے کاکام کررہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ریاستی بی جے پی لیڈران میں  وزیر اعظم کے سامنے بات کرنے کی بھی ہمت نہیں ہے،  جے ڈی نائک نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی لیڈرس سب صرف افسران کے تبادلوں میں مشغول  ہیں۔

بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے ، کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کے معاملے میں سرکار اور افسران ظالمانہ سلوک کررہے ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ای ڈی ، آئی ٹی افسران رقم جمع رکھنے والے  بی جے پی والوں پر کیوں چھاپہ نہیں  ماررہے ہیں۔

اس موقع پر  تحصیلدار کے توسط سے ریاستی گورنر کے  نام  میمورنڈم سونپا گیا۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید، تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، رادھا اشوک وئیدیا، ممبران جئے لکشمی گونڈ، میناکشی جٹپا نائک، سومیا گونڈ، وٹھل نائک، عبدالروؤف نائطے، البرٹ دیکوستھا، عبدالرحیم، سچن نائک، راجیش نائک ، کے سلیمان وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...