بھٹکل کے بینگرے میں قومی شاہراہ پر لنک روڈ کا مطالبہ لےکر اے سی کو دیا دیہی عوام نے میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th November 2019, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل سے گزرنے والی قومی شاہراہ فورلین کے بینگرے ماوین کٹے علاقےمیں لنک روڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ لےکر علاقے کے دیہی عوام نے پیر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔

قومی شاہراہ فورلین سے متصل دیہاتوں میں قریب 8000عوام رہائش پذیر ہیں، متعلقہ علاقوں سے روزانہ عوام  اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لئے ، اسکولوں اور کالجوں کے لئے لڑکے لڑکیاں آتے جاتے رہے ہیں ، بتائے گئے علاقے میں بس اسٹانڈ ، اندرونی نالیوں کا نظام نہیں ہونے سے سواریاں نشیبی علاقوں کے گھروں اور زرعی زمین میں گھس جاتے ہیں، فورلین کا تعمیری کام شروع ہونے سے مسئلہ اور بھی بڑھ گیا ہے، بہت پہلے سے بھی ماوین کٹاکا علاقہ اطراف کے دیہاتوں کے لئے مرکز رہاہے، اب کراسنگ روڈ نہیں ہونے سے عوام بہت ہی پریشان ہیں، شاہراہ کے دونوں کنارے کافی ررعی زمینات ہے کسانوں کے لئے اپنے اشیاء لے جانا ممکن نہیں ہے۔ آنگن واڑی ، اسکول، کالج کے طلبا کو خطرہ ہے، بجلی کا صحیح انتظام نہیں ہے۔ فورلین لائن کے لئے عوام نے اپنی زمینات کھوئے ہیں ، شاہراہ اتھارٹی اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے متاثرین عوام کے ساتھ انصاف کرے۔ ماوین کٹا میں  کراسنگ روڈ تعمیر کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اے سی کی غیر موجود گی میں اے سی دفتر کے آفیسر ایل اے ہیگڈے نے میمورنڈم قبول کیا۔ تعلقہ پنچایت وشنو دیواڑیگا، اننت نائک، گنپتی نائک، انپا دیواڑیگا، پندلک نائک، سدانند نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔