بھٹکل اتی کرم داروں کی طرف سے اترکنڑا کےجنگلات کو شراوتی حدود کے جنگلات میں شامل کئے جانے کی مخالفت :اسسٹنٹ کمشنر کو دیا گیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 8:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کے فاریسٹ علاقوں کو شراوتی فاریسٹ حدود میں شامل کئے جانےکی مذمت کرتےہوئے اترکنڑا ضلع فاریسٹ بھومی حقوق ہوراٹا گاررویدیکے نے منگل کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا جس میں متعلقہ بل کو فوری طورپر واپس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی محکمہ جنگلات کی طرف سے  اترکنڑا ضلع کے اگھناشنی علاقے کی 30ہزار ایکڑ فاریسٹ زمین کو شراوتی  جنگلاتی علاقے میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، متعلقہ حکم سے جنگلات میں مقیم مکینوں کو کافی تکالیف اور پریشانیوں کا سامناکرناپڑےگا۔ جنگلی جانوروں کی حفاظت کے لئے1978ء میں ہی جنگلات کو  اگھناشنی اور شراوتی زون کے طورپر تقسیم کیاگیا تھاجس کا احاطہ  43ہزار ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ اس تعلق سے فوریسٹ افسران کا کہنا ہے کہ شیموگہ ضلع کے 4ہزار ہیکٹر جنگل اور اترکنڑا ضلع کے 44ہزار ہیکٹر جنگل کو ایک کرنے سے جنگلی جانوروں کی حفاظت کرنا آسان ہوگا ۔جب کہ جنگلات پر منحصر مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح جنگلات کو شامل کئے جانے سے مکینوں پر برے اثرات مرتب  ہونگے اور ان کی رہائشی غیریقینی ہوجائے گی، جس کو دیکھتے ہوئے  ہم اس حکم نامہ کی سخت مخالفت کرتے  ہیں۔ میمورنڈم میں متعلقہ حکم نامے کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔

بھٹکل اے سی دفتر میں آفیسر ایل اے بھٹ نے میمورنڈم وصول کیا۔ اتی کرم دار ہوراٹا گار ویدیکے کے سلیمان ، عبدالقیوم ، رضوان، ایف کے موگیر، عنایت اللہ شاہ بندری سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...