بھٹکل : انجمن کی طالبہ فاطمہ زہرہ قرأت مقابلے میں ریاستی سطح پراول؛ 31 اضلاع سےآئے ہوئے ٹاپرس پرحاصل کی زبردست سبقت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th January 2023, 10:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:07؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )انجمن انگلش میڈیم گرلس ہائی اسکول، نوائط کالونی کی طالبہ فاطمہ زہرہ بنت صابراحمد چامنڈی نے ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی کے قرأت قرآن مقابلے میں اول مقام حاصل کرتےہوئے انجمن کے ساتھ ساتھ پورے بھٹکل اورضلع اُترکنڑا کا نام روشن کردیا ہے۔

اسکول کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کےمطابق شیموگہ کے کوئمپو میں 7 جنوری کو یہ مقابلہ منعقد ہوا تھا جس میں ضلع اُترکنڑا کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل انجمن کی اس نہم جماعت کی طالبہ نے بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔ 

طالبہ کے والد صابر چامنڈی نے بتایا کہ ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کرنے کے بعد منتظمین نے اُنہیں بتایا ہے کہ اس کی بیٹی فاطمہ زہرہ نے اب دہلی میں منعقد ہونے والے نیشنل لیول پرتیبھا کارنجی کے لئے کولیفائی کیا ہے، وہ اب ریاست کرناٹک کی نمائندگی کرے گی۔ دہلی میں یہ مقابلے کب ہوں گے،اس کی تفصیلات عنقریب دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 14 سالہ فاطمہ زہرہ نے پہلے بھٹکل تعلقہ لیول پراول مقام حاصل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ لیول میں حصہ لیا تھا جو انکولہ میں منعقد ہوا تھا، انکولہ میں بھی اول مقام حاصل کرنے کے بعد شموگہ میں منعقدہ ریاستی سطح کے پریتیبھا کارنجی مقابلے میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ اور یہاں ریاست کے 31 اضلاع سے آئے ہوئے ٹاپرس پرزبردست سبقت حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اب وہ نیشنل لیول مقابلے میں حصہ لے گی، مگر بتاتے چلیں کہ اس طالبہ کا ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کرنا ہی بھٹکل کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

 طالبہ کی اس بہترین کارکردگی پرمسرت کااظہار کرتےہوئےانجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر قاضیامزمل، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری سمیت عہدیداران، انتظامیہ ممبران، صدرمدرسہ اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...