ایم اے میں بھٹکل انجمن ڈگری کالج کے سو فیصد نتائج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2020, 10:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍نومبر(ایس اؤ نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی جانب سے سال 2020-2019میں منعقدہ ایم اے کنڑا فائنل ائیر کے امتحانات میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے سبھی طلبا کامیاب ہونے سے کالج کو 100فی صد نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ خاص بات یہ ہےکہ سبھی طلبا امتیازی نمبرات سے کامیا ب ہوئے ہیں۔

کالج کی طرف سے امتحان میں فائنل ائیر کے 9طلبا و طالبات شریک ہوئے تھے اور تمام نے  امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔

انجمن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج کی سطح پر نیہا آدم کادو نے 80فی صد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا، ناگراج پانڈورنگا موگیر 79فی صد نمبرات کے ساتھ دوم  اور عائشہ تسلیم صادق نے 78.60فی صد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

دیگر کامیاب ہونے والوں میں رہینہ بیگم، جئےلکشمی گونڈا، مالا نائک، ہریش نائک، رحمت النساء اور کلپنا شامل ہیں۔ کامیاب طلبا کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے عہدیداران، پرنسپال اور لکچرر  وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔