بھٹکل انجمن صدسالہ جشن کی مناسبت سے انجمن پی یوکالج فارویمن کے زیراہتمام کوئز مقابلے اور فوڈ فیسٹول کا کامیاب انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2019, 7:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:03؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے خدیجہ سید علی کیمپس میں 2دسمبر 2019بروز اتوار  انجمن پی یو کالج فار ویمن کے زیر اہتمام میگاکوئز مقابلے اور فن اینڈ فوڈ فیسٹول کا کامیاب انعقاد ہوا۔

تقریب میں شمس اسکول کی پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا نے بحیثیت مہمان ِ خصوصی اپنے خیالات کا اظہار کیاتو مرڈیشور نیشنل پی یوکالج کی پرنسپال محترمہ شبانہ شیخ نے اعزازی مہمان کے طورپر خطاب کیا۔ انجمن صد سالہ جشن  زنانہ کمیٹی کی  کنونیر  محترمہ سیمہ نذیر احمد قاسمجی نے صدارت کی۔ اس موقع پر انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل کی پرنسپال محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم، شعبہ انگریزی کی پروفیسر محترمہ طالعہ معلم، محترمہ صادقہ قاضیا وغیرہ موجود تھے۔

تقریب کا آغاز طالبہ نورا قاضیا کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ طالبہ سارہ ایف اے نے ترجمہ پیش کیا۔ متعلمہ حفصہ نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ کالج کی طالبات رابعہ ملیحہ اور ان کے ساتھیوں نے ترانہ انجمن پیش کیا ۔ بائیولوجی کی لکچرر شریمتی شریا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ کوئز مقابلہ کی نظامت لکچرر محترمہ نوری اسدی نے کی۔ لکچرر ودیا نائیڈو نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...