بھٹکل : انجمن بوائزہائی اسکول کا سالانہ جلسہ : محمد اناب محتشم کو ملا ’وقارِ انجمن‘ کاگولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th January 2023, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )  انجمن آباد میں منعقدہ انجمن بوائز ہائی اسکول کے سالانہ جلسےمیں ہرسال  اسکول کے سب  سے زیادہ ہونہار طالب علم کو وقار انجمن کے گولڈ میڈل سے نوازا جاتا ہے، اس بار منگل کو  منعقدہ  جلسہ میں یہ ایوارڈ  انجمن بوائز ہائی اسکول کے متعلم محمد اناب ابن محمد اشرف محتشم نے حاصل کیا  ہے۔  اس بار عزیزی محمد ایان ابن ناصر شیخ عبدالکریم  اور محمد ایمن ابن محمد رفیق ملا کو رنر اپ کے طورپر سلور میڈل سے نوازا گیا ہے۔

سالانہ جلسےمیں مہمان خصوصی کے طورپر مرکزی جماعت المسلمین مرڈیشور کے صدر امین سیف اللہ نے طلبا سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہرانسان، چاہے وہ امیر ہو یا غریب ہر ایک کو علم حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر ہم تعلیم یافتہ ہونگے تو معاشرے کو فائدہ ہوگا۔ تعلیم سے ہی انسان تہذیب سیکھتاہے۔ تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ میں فرق بتاتے ہوئے انہوں نےکہاکہ تعلیم یافتہ کو کمائی کی فکر نہیں ہوتی  وہ جہاں کہیں بھی جائے بھوکے پیٹ نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی  زندگی سنورتی ہے جو تعلیم یافتہ ہوتےہیں، تعلیم کے بعد کوئی ڈاکٹر یا انجنئیر بنتاہے لیکن اگر تعلیم یافتہ شخص میں  اگر اخلاق نہیں ہیں تو وہ علم  بےکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صرف تعلیم یافتہ ہونا کافی نہیں ہےبلکہ بہترین اخلاق کا مالک ہونا بھی ضروری ہے۔ ہمارے لئے اللہ کے نبی ﷺ ہی سب سے اعلیٰ نمونہ ہیں۔ اگر ہم زندگی میں اونچائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سخت مرحلوں سےگزرتے ہوئے ہر چیلنجس کا مقابلہ کرتےہوئے آگےبڑھنا چاہئے۔تبھی ہماری زندگی کامیاب ہوگی۔

اعزازی مہمان کے طورپر جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی نے طلبا سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ طالب علم کا زمانہ محنت کا زمانہ ہے ، محنت کا پھل مستقبل میں ملے گا۔ اللہ کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا۔ محنت سے ترقی اور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ طلبا محنت سے جی نہ چرائیں ، خوب کوشش کرتےہوئے اپنے  اسکول، ادارے ، والدین اور شہر کانام روشن کریں۔مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر سید محی الدین مارکیٹ ایس ایم نے بھی اعزازی مہما ن کے طورپرطلبا کو مفید نصیحتوں  سے نوازا۔ 

 کینرا مسلم خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیا نے سالانہ جلسےمیں کثیر تعداد میں والدین کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ اگر والدین  بچوں کی نگرانی کرنے لگیں تو  بچے آسانی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طئے کریں گے۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر محمد صادق پلور نے صدارتی خطاب کیا۔ جلسہ میں شریک مہمانوں کو میمونٹو پیش کیاگیا ۔ پروگرام میں اسکول کی سطح پر منعقد ہونے والے تعلیمی ، ثقافتی اور کھیل مقابلوں میں جیت حاصل کرنےوالے طلبا کے درمیان مہمانوں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔

جلسہ کا آغاز عبدالرحمن ابن محمد اسماعیل عارف اکرمی کی تلاوت قرآن سےہوا۔ محمد اکرام ابن آدم نے ہدیہ نعت پیش کی۔ اسکول بورڈ کے سکریٹری سعدا للہ رکن الدین نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ محمد محتشم اورمحمد دیان گوائی  نے مہمانوں کا تعارف کرایا۔ محمد یوسف اور ان کے ساتھیوں نے ترانہ ٔ انجمن سنایا۔ اسکول کے صدر مدرس عبداللہ عمر رکن الدین نے اسکول رپورٹ کی خواندگی کی۔ عبدالرحیم ، حسن اور عبدالرفیع ، سعد رکن الدین نے بالترتیب ثقافتی اور کھیل انعامات تقسیم کے ناموں کا اعلان کیا۔  عمر فاروق ، عفان رکن الدین اور عبدالرافیع نے جلسہ کی نظامت کی۔ محمد تنوف ابن محمد طہ چنا نے شکریہ کلمات ادا کئے۔ ڈائس پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...