بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج کے فائنل ائیر طلبا کا  پروجکٹ کرناٹکا اسٹیٹ کونسل فور سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th May 2022, 1:09 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :13؍مئی  (ایس اؤ نیوز) انجمن انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجنئیرنگ کے فائنل ائیر میں زیر تعلیم طلباکے پروجکٹ کو کرناٹکا اسٹیٹ کونسل فور سائنس اینڈ ٹکنالوجی (KSCST)نے منتخب کرتےہوئے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کی تصدیق کی ہے۔

انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل کے شعبہ الکٹرانکس اینڈ کمیونکشن انجنئیرنگ کے فائنل ائیر کے طلبا نے ’’رموٹ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرولنگ ہائیڈرو پونکس سسٹم ‘‘کے عنوان پر اپنا پروجکٹ تشکیل دیا تھا۔ کرناٹکا اسٹیٹ کونسل فور سائنس نے سال 2021-22 کی  45ویں سریز کے تحت طلبا کے پروجکٹ کو منتخب کیا ہے۔ کونسل کی طرف سے طلبا کے پروجکٹ کو اسپانسرشپ دئیے جانے سےجہاں طلبا کو حوصلہ و ہمت افزائی ہوتی ہے وہیں طلبا کی مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پروجکٹ کو فائنل ائیر کے طلبا محمد ، سید فوہیربرماور، سید اسماعیل  اور زہیر نے شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر ٹی ایم پی راج کمار اور پروفیسر سہیل شاہ کی رہنمائی میں تشکیل دیاہے۔ اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی انتظامیہ ، کالج پرنسپال ، اساتذہ اورہم جماعت ساتھیوں نے انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...