بھٹکل میں آنگن واڑی ملازمین کا احتجاج : مرغی کے انڈوں کی قیمت کولے کر جتائی تشویش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2017, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30/ نومبر (ایس اؤنیوز)بغیر کسی ہنگامہ کے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے اسی طرح مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں بھی دن بدن بڑھوتری ہونے سے نہ صرف عوام بلکہ انگن واڑی مراکز بھی پریشان ہیں۔ مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمیں انڈے خریدنا دشواری کا دکھڑا سناتے ہوئے تعلقہ آنگن واڑی ملازمین نے جمعرات کی شام احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

شہر کے سرکٹ ہاؤس سے سیکڑوں ملازمین احتجاجی ریلی کی شکل میں نکل کر بھٹکل سی ڈی پی اؤ اور اے سی کو میمورنڈم سونپتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایک انڈے کی قیمت 5روپئے طئے کی ہے، مگر اب تک آنگن واڑی ملازمین کی طرف سے خریدے گئے انڈوں کی قیمت اکاؤنٹس میں جمع نہیں کی گئی ہے اور انڈوں کی قیمت 7روپئے ہونے کے باوجود سرکار5روپئے سے آگے نہیں بڑھی ہے حالات سے نپٹنا مشکل ہورہاہےاور ہمیں انڈوں کی خریداری کو روکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ بھٹکل میں ماترا پورنا منصوبہ کامیاب نہیں ہوپارہاہے۔ حاملہ اور زچہ عورتیں آنگن واڑی مراکز آنے کو تیار نہیں ہیں، بجلی سپلائی کے نام پر ملازمین کا استحصال کئے جانے کی بات کہتے ہوئے ملازمین نے اپنا دکھڑا سنایا۔ افسران جن انگن واڑی مراکز پر پینے کے پانی کی سپلائی نہیں ہے وہاں سہولیات فراہم کریں، انگن واڑی ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سال 2015میں ملازمین کی طرف سے 11دن کا احتجاج ہو اتھا حکومت فوری طورپر اعزازیہ کو ا کاؤنٹ میں جمع کرے۔ اس موقع پر بھٹکل انگن واڑی ملازمن سنگھ کی صدر پشپاوتی نائک، سکریٹری سدھا بھٹ، کویتا نائک، پدماہوسمنے ، شانتی موگیر، جئے لکشمی ، سدھا بیلنی وغیرہ موجود تھیں۔ بھٹکل کی کارگزار سی ٹی پی اؤ سوشیلا موگیر نے میمورنڈم وصول کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...