بھٹکل کے گلمی میں گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں 2گرفتار؛ ایک فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd July 2017, 10:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز)غیر قانونی طورپر گانجہ جمع کرکے فروخت کئےجانےکے الزام میں مقامی پولس نے شہر سے متصل گلمی علاقہ کے 2افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔ جن کی شناخت گلمی کے سلمان شیخ افروا اور مخدوم کالونی کے محمد شاہیر شبیر کی حیثیت سے کی  گئی ہے

پولس نے بتایا کہ اس معاملہ میں موگلی ہونڈا کے عفان علی جبالی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔  پولس نے بتایا کہ  گرفتارشدگان سے 55گرام وزنی گانجہ ضبط کرلیاگیا ہے ، جس کی قیمت اندازاً 2000روپئے بتائی گئی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔