بنگلورو ساؤتھ ڈویژن پو لیس کی کارروائی، 2شاطر لٹیرے گرفتار، 1.5کروڑ کے زیورات ضبط،51معا ملات حل

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2022, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍اگست(ایس او  نیوز) بنگلوو ساؤتھ ڈویژن پو لیس نے2شاطر لٹیروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے1.5کروڑ روپئے مالیت کے زیورات ضبط کیے ہیں۔اس گرفتاری سے چوری کے51معاملات حل کئے گئے ہیں۔گرفتارشدہ ملزمین کی شناخت تمل ناڈو کے سنتوش (35) اور بنگلور کے روی(35) کے طور پر کی گئی ہے۔

پو لیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے تفصیلات پیش کر تے ہو ئے بتا یا کہ سنتوش بی کام تعلیم یافتہ ہے اور پیشہ سے انٹیرئیر ڈیکوریشن کاکام کر رہا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ سنتوش صبح5بجے گھر سے روانہ ہو کر رات دیر گئے گھر لوٹا کر تا تھا۔ اس درمیان تنہا خواتین کا تعاقب کر تے ہو ئے ان کے زیورات لوٹ کر فرار ہو نے لگا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ پو لیس ملز مین کے قبضہ سے ڈھائی کلو وزنی51سونے کے چین،2 پلسر موٹر گاڑیاں،ٹاٹا ایس گاڑی اور ایک کار ضبط کی ہے،جن کی مالیت1.5کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ 4جولائی کی دوپہرڈ یڑھ بجے ایک عورت اپنے بھائی کے ساتھ ارکیرے مائیکو لے آؤٹ میں دودھ خرید کر پیدل جا رہی تھی۔اس دوران موٹر سائیکل سوار لٹیرے عورت کا تعاقب کر تے ہو ئے اس کے گلے سے40گرام وز نی سونے کی چین چھین کر فرار ہو چکے تھے۔ اس سلسلے میں عورت نے پٹنہلی پو لیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں چین چھیننے کے واقعات میں ہو رہے اضافہ کے معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ لے کر لٹیروں کو گرفتار کرنے کے لئے پو لیس کی3خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

پو لیس کمشنر نے بتا یا کہ مذکورہ پو لیس ٹیمیں چین چھیننے کے واقعات کے مقام پر نصب شدہ خفیہ کیمروں کے فوٹیج کو اپنے قبضہ میں لے کر اس کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ دیگر ٹکنیکی جانچ کر تے ہو ئے ملز مین کا سراغ لگا کر پٹنہلی کتنور دنّے بی ایم ٹی سی بس اسٹانڈ سے قریب دونوں ملز مین کی گرفتاری عمل میں لائی۔انہوں نے بتا یا کہ ملز مین وڈاراہلی، مہا لکشمی پورم، ویلی کاول، ایس آر نگر،وجئے نگر، ملیشورم، مارتہلی، ہنو منت نگر، سبرامنی پورہ، دیونہلی، پٹنہلی، ودیارنیا پورہ، مائیکو لے آؤٹ، ہنور،کتنور،سمپیگے ہلی،ہلی ماؤ،یلہنکانیو ٹاؤن،گنان بھارتی، السور،کے آر پورم، باگل گنٹے اور بنگلور دیہی ضلع کی حدود میں آنے والے ہباگڑی،سرجا پور، اتی بیلے،بنر گھٹہ،آولہلی،مادا نائیکنہلی اور رام نگرم ضلع کی حدود میں آنے والے بڑدی،ہاروہلی سمیت32پو لیس تھانوں کی حدود میں چین چھیننے کے51معا ملات میں ملوث پائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ ملز مین ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر تنہا عورتوں کا تعاقب کر تے ہو ئے ان کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہو نے لگے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ ملز مین موٹر سائیکلوں کے نقلی نمبر پلیٹ لگاکر لوٹ مار کے لئے گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ ساؤتھ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پو لیس کرشنا کانت کی زیر نگرانی سبرامنیا پورہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر آف پو لیس پاون کی قیادت میں انسپکٹر منی ریڈی سمیت دیگر پو لیس اہلکاروں کی ٹیم ملز مین کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...