بنگلورو کیفے دھماکہ: ایجنسیوں کو آئی ای ڈی استعمال کا شک

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 12:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی )   بنگلورو کے مقبول رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے کی وجہ اور نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شبہ ہے کہ یہ دھماکہ ‘آئی ای ڈی’ کی وجہ سے ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق 12 بجے کے بعد کوئی شخص بیگ رکھ کر چلا گیا۔ جس میں بعد میں دھماکہ ہوگیا۔ بیگ میں بم لانے والے مشتبہ کی تصویر سی سی ٹی وی میں قید ہے۔ یہ بم دھماکہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے تو مشتبہ شخص نے کیفے میں کھانے کا آرڈر دیا اور بیگ میز کے قریب رکھ دیا۔ اس کے بعد وہ ہاتھ دھونے کے بہانے وہاں سے چلا گیا اور پھر دھماکہ ہوا۔

اس دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ اس دھماکے کے لیے ٹائمر کا استعمال کیا گیا۔ اس بم ڈیوائس میں 9 وولٹ کی ایک بیٹری لگائی گئی تھی۔ آئی ای ڈی میں شارپ نیلز کے بجائے نٹ اور بولٹ استعمال کیے گئے ہیں۔ کیفے میں داخل ہونے کے بعد مشتبہ شخص پہلے کیش کاؤنٹر سے ٹوکن لیتا ہے اور پھر ڈائننگ ایریا میں ایک بیگ رکھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دھماکہ اسی شخص نے کیا ہے۔

بنگلورو دھماکے کی تحقیقات میں مرکزی ایجنسیاں تین ماڈیول کو رڈار پر رکھ کر کام کر رہی ہیں۔ یہ تین ماڈیول داعش کا بلاری ماڈیول، پی ایف آئی ماڈیول اور لشکر طیبہ ماڈیول ہیں۔ ان کے حالیہ انداز سے یہ شبہ پیدا ہو رہا ہے کہ ان میں سے ہی کسی ایک نے ایک بار پھر کیفے کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

’جاؤ پھانسی لگا لو‘ کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانا قرار نہیں دیا جا سکتا: کرناٹک ہائی کورٹ

کرناٹک ہائی کورٹ نے خودکشی کے ایک معاملے میں اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے اگر کسی کو کہہ دیا کہ جاؤ پھانسی لگالو، اس کے صرف اتنا کہہ دینے کو خودکشی کے لیے اکسانے کے زمرے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس ایم ناگ پرسنّا کی عدالت نے قابل اعتراض بیانات پر مشتمل ...

پرجول سیکس معاملہ کو لے کر ششی تھرور نے کہا؛ اس کی بازگشت ملک بھر میں سنائی دے گی، بی جے پی کو صفائی دینا ہوگامشکل

کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کہا ہے کہ جنتا دل (ایس) کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے حق میں مہم چلانے کے بعد بی جے پی کے لیے وضاحت دینا مشکل ہو جائے گا اور اس 'سیکس سکینڈل' کی بازگشت نہ صرف کرناٹک بلکہ لوک سبھا میں بھی ہوگی۔ انتخابات کے باقی مراحل پورے ملک میں سنائے جائیں گے۔

کرناٹک: پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ میں اب ایچ ڈی ریونّا کے خلاف بھی درج ہوئی ایف آئی آر، عصمت دری اور اغوا کا الزام

کرناٹک سیکس اسکینڈل معاملے میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا کے بیٹے رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کے خلاف کرناٹک پولیس نے عصمت دری اور اغوا کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک کے بیٹے نے پولیس میں اپنی ماں کے اغوا کی شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد ایچ ڈی ریونّا کے ...

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...