بیلتنگڈی کے اجیرے میں تیز رفتاری لاری نے لی دو افراد کی جان
مینگلورو5 / فروری (ایس او نیوز)شہر سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی تعلقہ کے اجیرے میں بس کا انتظار کر رہے دو افراد اس وقت موت کا شکار ہوگئے جب ایک بے پروا ٹرک ڈرائیور نے بڑی تیز رفتاری سے انہیں کچل کر رکھ دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کل شام میں نیشنل ہائی وے پر پیش آئے اس حادثے کی وجہ سے ایک الیکٹرک کھمبا سمیت قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہوئے افراد کا نام کرشنپّا (52 سال) اور موہینی دیواڑیگا بتائے گئے ہیں ۔ حادثے کا پورا منظر قریبی گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا منظر دیکھ کروہاں پرموجود افراد اپنے آپ پرقابونہ رکھ سکے اور انہوں نے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر گھسیٹ کراُس کی خوب دھلائی کردی۔ اس کے بعد بیلتنگڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بسوا راج نامی ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے حادثے سے متعلق کیس درج کر لیا ۔
کافی دیر تک اس راستے پر ٹریفک آمد و رفت متاثر رہی ۔