بیلتنگڈی : اسکولی طالبہ کو حاملہ بنانے کا معاملہ - کلیدی ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2023, 11:38 AM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی ،18؍ جنوری (ایس او نیوز) اسکول میں چھٹی کے دوران اپنے پڑوسی کے گھر پر ٹی وی دیکھنے کے لئے جانے والی نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے اور اسے حاملہ بنانے کے بعد حمل ساقط کرنے کے معاملہ میں ملوث کلیدی ملزم سدھیر (25 سال) کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 
    
خیال رہے کہ اس معاملہ میں شامل ہونے کے الزام میں پولیس نے  سدھیر کی ماں پاروتی (60 سال) ، منوہر (23 سال) اور مدھو (55 سال) کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ عصمت دری کا شکار ہوئی لڑکی اسکول میں چھٹیاں ہونے پر اور اتوار کے دن پڑوسی سدھیر کے گھر میں ٹی وی دیکھنے کے لئے جاتی تھی۔  ایک دن موقع پر سدھیر اس لڑکی کو قریب میں موجود اپنی نانی کے گھر لے گیا اور وہاں اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا ۔ پھر جب اسے لڑکی حاملہ ہونے کی بات معلوم ہوئی تو اس نے اپنی ماں اور دو دیگر رشتہ داروں کو اعتماد میں لے کر لڑکی کو اسپتال لے گیا اور اس کا حمل ساقط کروایا ۔ مبینہ طور پر سدھیر کی ماں پاروتی نے اسپتال میں ڈاکٹر کو یہ کہہ کر گمراہ کیا تھا کہ وہ لڑکی کی ماں ہے ۔ 
    
پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہونے کے بعد سدھیر لاپتہ ہوگیا تھا اور پولیس اس کو شدت سے تلاش کر رہی تھی کیونکہ بیلّوا سماج کی طرف سے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے دباو بنایا جا رہا تھا ۔ پھر ملزم چکمگلورو میں موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر سرکل انسپکٹر شیوا کمار کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کی اور ملزم سدھیر کو گرفتار کر لیا ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام ملزمین پر پوکسو قانون کے تحت کیس دائر کیا ہے ۔ مزیدتحقیقات جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...