بیلتنگڈی: ایئر کنڈیشنر مرمت کرتے وقت شاک لگنے سے میکانک ہوگیاہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 10:52 AM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی،2؍جون (ایس او نیوز) کاکنجے نامی علاقے میں ایک مکان پر ایئر کنڈیشنر کی مرمت کرتے وقت بجلی کا شاک لگنے سے اے سی میکانک ہلاک ہوجانے کی المناک واردات پیش آئی ہے۔

 مہلوک کی شناخت محمد شیرازکے طور پر کی گئی ہے جو اتّیجے کا رہنے والا تھا اور اُجیرے میں اے سی میکانک کی دکان چلارہاتھا۔ بتایاجاتا ہے کہ یکم جو ن کو وہ اپنے ایک رشتے دار کے گھر جب اے سی مرمت کررہاتھا تو اچانک بجلی کا جھٹکا لگااور اس کی طبعیت خراب ہوگئی۔ فوری طور پراسے ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا پھر وہاں سے اُجیرے کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیامگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بیلتنگڈی سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...